Uncategorized

تازہ ترین خبریں

بیگوسراے (عین الحق امینی /قومی ترجمان بیورو)کووڈ 19 کرونا کے سد باب کے لیے ضلع محکمہ صحت کی طرف سے ہر علاقے میں کیمپ لگاکر ویکسینیشن کا کام کیا جارہا ہے….. اس سلسلے میں لوگوں میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں… لوگوں کو شک وشبہہ سے نکل کر مکمل اعتماد کے ساتھ اپنی جان کی حفاظت کے لیے ٹیکہ لگوانا چاہیے…اور اس سلسلے میں سماج کےہرطبقہ کے ذمہ داران، علماء کرام، پنڈت صاحبان ودانشوران کو تعاون کرنا چاہیے…جب ویکسینیشن 💉 کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچے تو سو 💯 فیصد ویکسینیشن ہونی چاہیے… اس سلسلے میں مزاج سازی بہت ضروری ہے.. ….. ان خیالات کا اظہار ڈی ایم بیگوسرائے اروند کمار ورما کی صدارت میں منعقد اعلی سطحی مٹینگ میں ڈاکٹر وسماجی شخصیات نے کیا.. اس موقع پر ویکسینیشن پروگرام کے ضلع کنوینر ڈاکٹر گوپال مشرا،جمعیت علماء بیگوسراءے کے صدر مفتی محمد خالد حسین نیموی قاسمی، جنرل سیکرٹری مولانا محمد صابر نظامی قاسمی، ڈاکٹر جمشید احسن قیصر، ڈاکٹر نلنی رنجن،سماجی کارکن دلیپ سنہا، پیغام امن کمیٹی کے صدر محمد احسن وغیرہ نے اپنے خیالات رکھے… اور اس بیماری کے سد باب کے لیے ہر قربانی کے عزم کا اظہار کیا..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button