بین ریاستی اے ٹی ایم فراڈ گینگ کے 4 سائبر جرائم پیشہ سلی گوڑی سے گرفتار
25 اے ٹی ایم، 4 لاکھ 15 ہزار کیش اور آئی 20 کار برآ
دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
ریاست بہار ، بنگال اور جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں اے ٹی ایم کارڈ بدل کر اس کی کلوننگ کر صارفین کے کھاتوں سے لاکھوں کی رقم دھوکہ دے کر نکالنے والے بین ریاستی گروہ کے 4 شاطر جرائم پیشوں کو سنگھواڑہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
ان کے پاس سے 25 اے ٹی ایم جن میں 3 سادہ اے ٹی ایم ، ایک کار ، 4 لاکھ 15 ہزار روپے اور درجنوں موبائل برآمد ہوئے ہیں جس میں ایک جدید موبائل جس کی قیمت تقریبا 1 ایک لاکھ تیس ہزار بتائی جاتی ہے۔
2 دنوں سے لگاتار سنگھواڑہ و سمری تھانہ کی پولیس مختلف مقامات پر چھاپے ماری کر جرائم پیشہ کو گرفتار کر کئی معاملے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار جرائم پیشوں میں مظفرپور ضلع کے اورائی تھانہ حلقہ کے بسوا رہائشی ششی کمار ٹھاکر کے بیٹے آدرش کمار 20 سال، مظفرپور ضلع کے کٹرہ تھانہ حلقہ کے دھنور کوپی رہائشی رام بابو سنگھ کے بیٹے راہل راج 24 سال ، کوشیشور استھان تھانہ حلقہ رام پور راوت رہائشی شمبُھو وشو کرما کے بیٹے سنی کمار 28سال شامل ہے۔ وہیں ڈی ایس پی انوج کمار نے اتوار کے روز سنگھواڑہ تھانہ احاطے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے آدرش کمار کو سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے لال پور چوک واقع ایس بی آئی اے ٹی ایم کے اندر سے شک کی بنیاد پر کئی ماسٹر اے ٹی ایم کارڈ کے ساتھ سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔بعد میں آدرش کی نشاندہی پر سلی گوڑی کے ایک ہوٹل سے باقی تینوں سائبر جرائم پیشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے پاس سے 25 اے ٹی ایم کارڈ، آئی 20 کار اور 4 لاکھ پندرہ ہزار روپے نقد برآمد ہوا ہے۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ یہ سب پیشے ور سائبر جرائم پیشہ و تہلکہ کے نام سے گروپ چلا کر کمپیوٹر کے جانکار نوجوان کو اپنے گینگ میں شامل کرتے ہیں۔ جرائم پیشہ افراد نے اے ٹی ایم سے ٹھگی کے روپے سے کار و زمین سمیت کئی قیمتی سامان خریدے ہیں جس کو پولیس محکمہ کی جانب سے پہچان کر ضبط کئے جائیں گے ۔جرائم پیشہ اے ٹی ایم میں آنے والے صارفین کا اے ٹی ایم بدل کر ماسٹر کارڈ سے کلون کر دربھنگہ، پوپری، جھارکھنڈ، کولکاتہ اورسلی گوڑی میں جگہ جگہ اے ٹی ایم بدل کر روپے نکال لیا کرتے ہیں ۔گرفتار سبھی سائبر جرائم پیشوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد ملے اہم سراغ کی بنیاد پر راہل راج کے گھر سے 2 لاکھ کیش برآمد ہوا ہے اس سے قبل پولیس نے کارروائی کے دوران 2 لاکھ 15 ہزار روپیہ برآمد کئے تھے۔وہیں تھانہ صدر امیت کمار ،سمری تھانہ صدر ہری کشور یادو ٹیکنیکل سیل کے رام بابو نے ضبط موبائل فون کو کھنگال رہے ہیں ۔ان سے کمتول سرکل کے پولیس انسپکٹر بسنت کمار جھا، کمتول تھانہ صدر سرور عالم، بیتا او پی صدر اکمل خورشید سمیت کئی تھانوں کی پولیس پوچھ گچھ میں جٹی ہے۔جس طرح ان جرائم پیشوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اس سے حالیہ دنوں ہوئے سائبر فراڈ کے کئی معاملوں میں پولیس کو اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں۔