سمستی پور
بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع آر بی کالج میں بذریعہ آن لائن یوگا مشق پروگرام کا اہتمام
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر آج مقامی آر بی کالج کے این ایس ایس و این سی سی یونٹ کے زیر اہتمام بذریعہ آن لائن یوگا مشق پروگرام کا اہتمام کیا گیا پرنسپل ڈاکٹر دلیپ کمار کی سرپرستی و این سی سی آفیسر ڈاکٹر دھیرج کمار پانڈے و این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار سنگھ کی ہدایت میں اختتام پذیر ہوئے اس پروگرام میں اساتذہ ڈاکٹر سنجئے جھا ڈاکٹر راج کشور مہیش کمار چودھری انوپ کمار کے علاوہ غیر تدریسی ملازمین این سی سی این ایس ایس سمیت متعدد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا ساتھ ہی کرونا مدت میں یوگا کی اہمیت کے موضوع پر مضمون نگاری مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا