بیلاڑی ہائی اسکول کو ملا پلس ٹو کا درجہ،لوگوں میں خوشی کی لہر
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) اجیارپور بلاک حلقہ کے بیلاری پنچایت واقع گورنمنٹ ہردیش نارائن ہائی اسکول کو انٹرمیڈیٹ کالیج کا درجہ ملنے سے مقامی لوگوں سمیت بچوں کے مابین خوشی ومسرت کا ماحول دیکھا جارہا ہے اس اسکول کا انٹر کالیج میں تبدیل ہو جانے سے یہاں کے لوگوں کی دیرینہ خواہش و مانگ پوری ہو گئی ہے محکمہ تعلیم کے ذریعہ اس اسکول کو اسکا نیا کوڈ بھی الاٹ کر دیا گیا ہے اس اسکول کو انٹر کالیج میں تبدیل کئے جانے و کوڈ الاٹ ہو جانے سے اس علاقے خاص کر بیلاری گائوں پور لکھنی پور مہیش پٹی مالتی وغیرہ گائوں کے سرپرستوں میں بے حد خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے مقامی لوگوں میں سماجی خدمت گار اشوک پوشپم پیکس صدر گائوں پور ودیانند سنگھ تیز نارائن سنگھ منوج کمار سنگھ اویناش کمار سنگھ راجد رہنما محمد پرویز عالم ڈاکٹر پرمود کمار سنگھ ہری کشور پرساد سنگھ وغیرہ لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بچوں کو اپنی پڑھائی پوری کرنے کے لئے دور دراز نہیں جانا پڑیگا بلکہ انہیں اب گھر کے پاس ہی بھیڑ بھاڑ وشور وغل سے عدم پر سکون ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کی جائیگی وہی اجیارپور کے ایم ایل اے آلوک کمار مہتا نے محکمہ تعلیم کے اس اقدام کا خیر مقدم وشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے اس اسکول کے تئ فکر مند تھے اور رہینگے انہوں نے اس اسکول میں داخلہ کرانے والے بچوں کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے انکے تابناک روشن مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اسکول کو انٹر اسکول کا درجہ ملنے کے بعد متعلقہ محکمہ کے ذریعہ اسکول کو دستیاب کرائی جائے والی بنیادی سہولیات کے ضمن میں پوچھے جانے پر ڈی ای او سمستی پور وریندر نارائن نے بتایا کہ اسکول کو انٹر اسکول کا درجہ دیکر کوڈ الاٹ کر دیا گیا ہے و اسکول کے تعلق سے جو بھی بنیادی سہولیات ہوتی ہیں وہ محکمہ کے ذریعہ جیسے ہی دستیاب کرائی جاتی ہے اسے فوراً اسکول کو دستیاب کرا دیا جائیگا اسکول کو الاٹ سیٹ کے سلسلے میں اسکول کے سینئر کلرک محمد نسیم و پرمود رجک نے بتایا کہ فی الوقت محکمہ کے ذریعہ تینوں شعبوں آرٹس کامرس و سائنس میں 40 40 سیٹیں کل 120 سیٹوں کی فراہمی کی گئی ہیں آنے والے دنوں میں سیٹوں کی تعداد میں محکمہ کے ذریعہ اضافہ کیا جائیگا