اہم خبریںبہارتعلیم و روزگار

بہار کے 50 ہزار اساتذہ امیدواروں کو 25 فروری کو ملے گا تقرری نامہ ، محکمہ تعلیم نے جاری کیا حکم

بہار کے ان اساتذہ امیدواروں کے لیے خوشخبری ہے جو تقرری کے منتظر ہیں۔ اب 25 فروری کو تمام اضلاع میں بیک وقت ریاست کے ایلیمنٹری اسکولوں یعنی کلاس 1 سے 8 تک کے منتخب اساتذہ امیدواروں کو تقرری نامہ بھیجے جائیں گے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کو بدھ کے روز ضروری تیاریاں کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔ 25 فروری کو تقریباً 50 ہزار ٹیچر امیدواروں کو تقرری نامہ ملنے کی امید ہے۔

بتادیں کہ پرائمری اسکولوں کی 90,762 آسامیوں پر تقرری کے لیے پہلے سے ہی کونسلنگ کا عمل جاری ہے۔ کونسلنگ کے آخری 2 مراحل میں تقریباً 38000 اساتذہ کا انتخاب ہوا ہے۔اس سال جولائی اور اگست کے مہینے میں کونسلنگ کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔تیسرے مرحلے کی کونسلنگ کا عمل 28 جنوری تک مکمل ہونا ہے۔ اس کے تحت کل 12495 آسامیوں پر تقرر کیا جانا ہے۔اس طرح 38 ہزار پہلے سے منتخب امیدواروں کے ساتھ مل کر تقریباً 50 ہزار ٹیچر امیدواروں کو بیک وقت تقرری لیٹر دیے جا سکتے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے کمار نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنچایت پلاننگ یونٹ اور بلاک پلاننگ یونٹ کے منتخب امیدواروں کو متعلقہ بلاک ہیڈ کوارٹر میں ہی تقرری خط دیے جائیں گے۔

اسی طرح میونسپل کارپوریشن میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو متعلقہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں تقرری نامہ دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر تقرری نامہ کی الاٹمنٹ میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی پائی گئی تو اس کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پر عائد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button