پٹنہ

بہار کے ملازم اساتذہ کو ملے گا ریاستی ملازمین کا درجہ، نتیش کابینہ نے دی منظوری

پٹنہ ،26 دسمبر 2023 (قومی ترجمان) بہار کے تقریباً 4 لاکھ ملازم اساتذہ کو ریاستی ملازمین کا درجہ ملے گا ۔ نیوجت اساتذہ اب اسسٹنٹ ٹیچر کہلائیں گے۔ نتیش کابینہ نے منگل کو اسے منظوری دے دی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ نتیش حکومت نے لوک سبھا انتخابات سے پہلے یہ بڑا فیصلہ لیا ہے۔

Urdu MCQ Test 17

ملازم اساتذہ کو بہار اسکول اسپیشل ٹیچر رولز 2023 کے تحت ریاستی ملازم کا درجہ دیا جائے گا۔ اس فیصلے سے تقریباً چار لاکھ ملازم اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔

اس پر کافی دنوں سے بحث ہوتی رہی۔ ملازم اساتذہ ریاستی ملازم کا درجہ حاصل کرنے کے لیے سالوں سے مسلسل احتجاج کر رہے تھے ۔


چیف سکریٹریٹ میں جاری نتیش کابینہ کی اہم میٹنگ ختم ہوگئی۔ کابینہ کی اجلاس میں مجموعی طور پر 29 ایجنڈوں کو منظوری دی گئی۔ نتیش حکومت بہار کے تقریباً چار لاکھ ملازم اساتذہ کو ریاستی ملازمین کا درجہ دے گی۔ آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے محکمہ تعلیم کی اس تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔دراصل لوک سبھا انتخابات سے پہلے بہار کی عظیم اتحاد حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔

حکومت بہار کے تقریباً 4.45 لاکھ اساتذہ کو ریاستی ملازمین کا درجہ دے گی۔ ایمپلائڈ ٹیچرز یونین کافی عرصے سے یہ مطالبہ کر رہی تھی۔ انتخابات سے عین قبل نتیش حکومت نے بڑا ماسٹر اسٹروک کھیلتے ہوئے ملازم اساتذہ کے مطالبات کو پورا کیا ہے۔ آج ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں حکومت نے بہار اسکول اسپیشل ٹیچر رولز 2023 کو منظوری دے دی ہے ۔ مزید تفصیلات ڈرافٹ منظر عام پر آنے کے بعد واضح ہو پائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button