بہار کے چھپرا سے انسانیت کو شرم شار کر دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک ملزم پہلے آٹھ سالہ بچی کو اغوا کر کے کھیت میں لے گیا اس کے بعد ملزم نے 8 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کر زیادتی کی واردات انجام دے بیٹھا ۔ لڑکی ملزم سے اسے رہا کرنے کی التجا کرتی رہی ۔عصمت دری کا واقعہ انجام دینے کے بعد وہ فرار ہو گیا۔ اسی دوران جب پولیس کو معاملے کی شکایت ملی تو مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے ۔
یہ واقعہ ضلع کے ریول گنج تھانہ علاقہ کا بتایا جا رہا ہے۔ یہاں ایک نوجوان نے 8 سالہ بچی کو اغوا کر لیا۔ ملزم نے کھیت میں لے جا کر لڑکی سے زیادتی کی واردات کو انجام دیا۔ اس کے بعد لوگوں نے دیکھا تو ملزم نوجوان کو پکڑ کر خوب مارا پیٹا۔ لوگوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ فی الحال متاثرہ کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
جمعہ کو 3 لڑکیاں سینگارٹولہ گاؤں کے گندم کے کھیت کے پاس کھیل رہی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران لوہاٹولا کا رہنے والا گنیش سنگھ وہاں سے آٹھ سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا۔ اس نے لڑکی کو گندم کے کھیت میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کے بے ہوش ہونے پر ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔ ہوش میں آنے کے بعد لڑکی گھر گئی اور گھر والوں کو واقعہ کی اطلاع دی۔ ریول گنج تھانہ پولیس بل کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔
لوگ ملزم کو عوام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں
ریول گنج تھانہ صدر اوم پرکاش چوہان نے چھپرا کے صدر اسپتال میں لڑکی کا میڈیکل کرایا۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم گنیش سنگھ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
واقعے کے بعد علاقے کے لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔ اہل خانہ کے ساتھ گاؤں والوں میں ناراضگی ہے۔ لوگ ملزم گنیش سنگھ کو عوام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
سورس : آج تک