ارریہارولاہم خبریںبہارپٹنہپورنیہ

بہار میں BPSC پی ٹی امتحان کا پرچہ لیک، سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا سوالنامہ، امتحان رد

پٹنہ : بڑی خبر بہار سے ہے جہاں بہار ایڈمنسٹریٹو سروس یعنی بی پی ایس سی امتحان کا پیپر لیک ہو گیا ہے۔

دراصل بی پی ایس سی کا 67 واں مشترکہ ابتدائی امتحان (پی ٹی امتحان) اتوار کو بہار میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس دوران کئی اضلاع کے امتحانی مراکز سے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی خبریں آئیں۔ امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی بی پی ایس سی کا سوالیہ پرچہ سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع سے وائرل ہونے لگا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

امتحان ختم ہونے کے بعد جب امتحان میں موجود سوالات وائرل ہونے والے سوالیہ پرچے سے ملایا گیا تو وائرل ہونے والا سوالیہ پرچہ میچ کر گیا۔

بہار میں BPSC پی ٹی امتحان کا پرچہ لیک، سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا سوالنامہ، امتحان رد

اس کے ساتھ ساتھ کئی جگہوں پر امیدواروں نے ہنگامہ بھی شروع کر دیا ہے۔ آرا کے کنور سنگھ کالج میں بی پی ایس سی کے طلباء نے ہنگامہ کیا جس کے بعد ڈی ایم-ایس پی سمیت اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔

معلومات کے مطابق بی پی ایس سی پی ٹی امتحان کے سی سیٹ کا سوالیہ پرچہ لیک ہو گیا ۔ بہار کے کئی اضلاع میں اتوار کو بی پی ایس سی کا 67 واں مشترکہ ابتدائی امتحان لیا گیا۔

ریاست بھر سے تقریباً 6 لاکھ امیدوار اس امتحان میں شریک ہوئے ہیں۔ امتحان کے لیے ریاست کے 38 اضلاع میں 1083 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ صرف دارالحکومت پٹنہ میں 83 مراکز پر 55710 امیدوار امتحان دے رہے تھے۔ امتحان کے حوالے سے تمام مراکز پر مجسٹریٹ تعینات کیے گئے تھے۔

اس تعلق سے کمیشن نے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے بعد امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھ سکتے

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button