تعلیم و روزگار

بہار میں 1.25 لاکھ اساتذہ کی بحالی کا راستہ صاف ، ہائی کورٹ کی پابندی ختم

پٹنہ/بیورو چیف قومی ترجمان ڈاٹ کام

بہار میں 1 لاکھ پچیس ہزار اساتذہ کی بحالی کا راستہ صاف

پٹنہ /3 جون 2021 /جمعرات کے روز بہار میں 1.25 لاکھ اساتذہ کی بحالی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔پٹنہ ہائی کورٹ نے بحالی کا عمل کو کچھ شرائط کے ساتھ شروع کرنے کے لئے ریاستی حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے۔

نیشنل بلائنڈ فیڈریشن اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس سنجے کرول کے بنچ نے ریاستی حکومت کے مطالبہ کو کی معذور امیدواروں کو درخواست دینے کے لئے 15 دن کا وقت دیا جائے مان لیا ہے۔اس کے بعد میرٹ کی فہرست جاری کی جائے گی۔ اسی بنا پر اساتذہ کو بحال کیا جائے گا۔

دہلی میں سرکاری ٹیچر بننے کا بہترین موقع

قابل ذکر ہے کہ 1.25 لاکھ اساتذہ کی بحالی جو پچھلے سال شروع کی گئی تھی معذور امیدواروں کو 4 فیصد ریزرویشن دینے کے معاملے پر روک دی گئی تھی۔عدالت نے سماعت کے فیصلے تک 1.25 لاکھ پرائمری اور سیکنڈری اساتذہ کی تقرری پر روک لگا دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button