دربھنگہ

بہار میں لگاتار ہورہے موب لنچنگ کے واقعات کے خلاف ایس۔ڈی۔پی۔آئی کا دربھنگہ میں احتجاج

ریاست کی نتیش حکومت موب لنچنگ کے واقعات پر فوری روک لگا ئے : محمد زاہد

دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
بہار میں نتیش کمار کی موجودہ سرکار میں بالکل جنگل راج کا ماحول بن گیا ہے ۔یہاں ہر آئے دن موب لنچنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور لگاتار الگ الگ طرح کے حملوں کے ذریعے تمام دبے کچلے طبقات خاص طورپر مسلمانوں کو ڈرانے کا عمل جاری ہے ۔ مذکورہ باتیں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ ریاست گیر احتجاجی ریلی سے دربھنگہ میں خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلع صدر محمد زاہد نے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے بہار میں پارٹی نے تمام اضلاع کے کلکٹریٹ آفس پر دھرنا دیکر و ریلی نکال کر بہار کی موجودہ حالات و موب لنچنگ کے لگاتار ہو رہے واقعات پر احتجاج کیا ہے ۔محمد زاہد نے کہا کہ ساتھ ہی ہم نے تمام اضلاع میں بہار حکومت کے نام میمورنڈم بھی سونپا ہے پارٹی کی مانگ ہیکہ فوری طورپر ان واقعات پر لگام لگانے کیلیے اقدامات کیے جائے اور ارریہ میں شہید کیے گئے اسماعیل و سمستی پور میں شہید کی گئی عورت کے مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرے ساتھ ہی ان کی فیملی کو معاوضہ اورسرکاری نوکری دی جائے ۔
اس موقع پر پارٹی کے جالے اسمبلی حلقہ سے سابق امیدوار محمد محبوب عالم رحمانی نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت بھی پولسیا راج قائم کر و غنڈوں کا استعمال کر یہاں بھی یوگی ماڈل لانا چاہ رہی ہے لیکن بہار کی سرزمین اسے کبھی قبول نہیں کرے گی ۔محمد محبوب عالم رحمانی نے کہا کہ اگر سرکار اس یوگی ماڈل پالیسی کو روکتی نہیں ہے تو ہم پورے بہار میں جلد ہی مضبوط عوامی تحریک کھڑا کرکے خود بہار کو بچانے کیلیے آگے بڑھیں گے ساتھ ہی عوام سے اپیل کی گئی کہ بہار و ملک کی حفاظت کیلئے پارٹی کے جدوجہد کو مضبوط کرنے آگے آئیں۔ اس موقع پر احتجاج میں شریک آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع نائب صدر محمد اقبال و انکے کارکنان اور طلباء ایکٹیوسٹ محمد افتخار اور ایس۔ڈی۔پی۔ آئی کے ضلع نائب صدر محمد احسان فاروقی ،ضلع جنرل سکریٹری افتخار احمد قاسمی ،مولانا سجاد،محمد اختر وغیرہ شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button