
پٹنہ (نامہ نگار) کورونا انفیکشن کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے یعنی 8 جون 2021 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ معلوم ہو کہ نتیش کمار نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کے ذریعے یہ بھی جانکاری دی ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود کاروبار کے لئے اضافی چھوٹ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگ ماسک پہنیں اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھیں۔