بہارپٹنہ

بہار میں دوسری ریاستوں کی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا کاٹا جائے گا چالان، جانیں کتنا ادا کرنا پڑے گا جرمانہ ؟

بہار 26 /دسمبر (قومی ترجمان) بہار میں یوپی، جھارکھنڈ یا ملک کی کسی اور ریاست کے نمبر لیکر گاڑی چلانے والے لوگ مشکل میں پڑنے والے ہیں۔ اب صرف ریاست بہار کی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں سڑکوں پر چلتی نظر آئیں گی۔بہار میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے دوسری ریاستوں کی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر سختی دکھائی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ میں قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔بہار میں دوسری ریاستوں کی نمبر پلیٹوں کے ساتھ گاڑی چلانے پر ٹریفک پولیس 5000 روپے کا جرمانہ عائد کرے گی۔

اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ سکریٹری سنجے کمار اگروال نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ جھارکھنڈ یا ملک کی دیگر ریاستوں سے رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کرے گا جو بہار میں غیر قانونی اور مستقل آپریشن کے لیے چلائی جائیں گی۔  تمام DTOs، MVIs اور ESIs کو خصوصی مہم چلا کر کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سنجے کمار نے بتایا کہ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے گاڑیوں کے مالکان لگژری اور دیگر گاڑیوں کی رجسٹریشن جھارکھنڈ سے کرواتے ہیں اور چھپ کر بہار میں مستقل طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جس سے بہار کو ٹیکس کا نقصان ہو رہا ہے۔ جھارکھنڈ یا دوسری ریاست کے حقیقی گاڑیوں کے مالکان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر آپ اپنی گاڑی کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس، ٹول پلازہ کی رسید، آدھار کارڈ یا کوئی اور سرٹیفکیٹ دکھا کر جھارکھنڈ یا دوسری ریاست سے آنے کا ثبوت دکھاتے ہیں، تو انہیں جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button