پٹنہ: بہار میں گرمی کی شدت اتنی بڑھ گئی تھی کہ لوگ گھروں سے باہر نکلنا ہی نہیں چاہتے تھے۔ وہیں اب بہار کے موسم میں تبدیلی بہت تیزی سے دیکھی جا رہی ہے۔ کئی ریاستیں ابر آلود تو کئی جگہوں پر بارش ہو رہی ہیں ۔
نمی اور چلچلاتی دھوپ سے پریشان لوگوں بالخصوص چھوٹے بچوں کو کافی راحت ملی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بہار میں 72 گھنٹوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے کئی علاقوں میں بارش تو کئی علاقوں میں گرج کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
یہ الرٹ شمالی بہار کے گوپال گنج، سیوان، ویشالی، سارن کو چھوڑ کر بیشتر اضلاع کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
مانا جا رہا ہے کہ شمالی بہار میں گرج اور چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کئی علاقوں میں گرج اور چمک کا امکان ہے۔ ساتھ ہی کئی علاقوں میں اولے بھی پڑ سکتے ہیں اور جنوبی بہار میں تیز ہوا بھی چل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
شمالی بہار میں گرج اور چمک کے ساتھ بارش
بہار سے ٹرف لائن گزرنے کی وجہ سے ہفتہ کو شمالی بہار میں گرج، چمک کے ساتھ بہت بارش ہوئی۔ بہار میں سب سے زیادہ بارش ٹھاکر گنج میں 56.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی دوران کشن گنج میں 39.8 ملی میٹر، طیب پور میں 39، پورنیہ میں 33.4 اور دربھنگہ میں 28.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شمالی بہار میں موسلادھار بارش
پٹنہ محکمہ موسمیات کے سائنسدان سنجے کمار نے کہا کہ اس وقت مشرقی اتر پردیش سے خلیج بنگال کی طرف ایک ٹرف گزر رہی ہے جس کی وجہ سے شمالی بہار میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ریاست میں موسم میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کی پیشین گوئی کی جا رہی ہے۔
9 اضلاع میں اورنج الرٹ
موسم کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شمالی بہار کے 9 اضلاع میں الرٹ جاری کیا ہے۔ مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، سپول، ارریہ، پورنیہ، شیوہر، سیتامڑھی، مدھوبنی اور کشن گنج میں بھی آسمانی بجلی گر سکتی ہے۔
شمالی بہار اور جنوب مغربی بہار کے بیشتر اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی الرٹ رہے گا۔ ہفتہ کو ڈہری ریاست کا سب سے گرم مقام رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
پٹنہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 اور کم سے کم 26.4 ڈگری سیلسیس رہا۔ شمالی بہار میں بارش کا اثر ریاست کے موسم میں صاف نظر آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھ سکتے
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!