بہار مدرسہ ایجو کیشن بورڈ کے چیئر مین کے عہدے پر اب کون ؟ آج ہے آخری تاریخ
بہار مدرسہ ایجو کیشن بورڈ کے چیئر مین کے عہدے پر اب کون ہوگا فائز؟
بہار،29 جنوری : بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجو کیشن بورڈ حکومتی سطح پر بہار کا سب سے قدیم اور بڑا مدرسہ بورڈ ہے ۔ جس کے ماتحت بہار کا سینکڑوں مدرسہ ملحق ہے ۔ مدارسہ ایجو کیشن بورڈ کے موجود وہ چئیر مین عبد القیوم انصاری کی میعاد آئندہ 29 جنوری کو پوری ہو رہی ہے ۔ مدرسہ بورڈ چئیر مین کی مدت تین سالہ ہوتی ہے ۔ جسے عبد القیوم انصاری بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں ۔
گزشتہ تین سالوں میں عبد القیوم انصاری نے مدرسہ بورڈ کے مفاد میں کئی ایسے اہم فیصلے کیے جسے عوامی سطح پر کئی لوگوں نے کافی سراہا ۔ تو کئی گوشوں سے انکے فیصلوں پر تنقید میں بھی کی گئیں ۔ Bihar Madrasa Board Chairman Abdul Qaiyum Ansari بہار مدرسہ ایجو کیشن بورڈ عبد القیوم انصاری کی تین سالہ مدت میں جو فیصلے اہم رہے ان میں مدرسہ بور ڈ کا علا قائی دفتر کا قیام ، تعلیم نو بالغان کا آغاز ، آن لائن فارم بھرنے کی شروعات ، بورڈ کی سند کو مختلف یونیورسٹیوں سے منظوری ، مدرسہ بورڈ کا جدید نصاب ، ملحقہ مدارس میں ڈریس کوڈ کا نفاذ شامل ہیں ، ان میں کئی فیصلے کا نفاذ تو ہوا مگر کئی فیصلے برائے نام رہ گئے ۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
ادھر مدرسہ بورڈ کے چیئر مین کے عہدے پر اب کون فائز ہو گا اس پر عوام کی نظر بنی ہوئی ہے ، ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوۓ متعدد لوگوں نے موجودہ چئیر مین کی مدت کار اور آنے والے چیئر مین سے کئی تو قعات کا اظہار کیا ہے ۔ مدرسہ ایجو کیشن بورڈ کے رکن و مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی کے پرنسپل مولانامشہود قادری ندوی نے کہا کہ موجودہ چئیر مین نے ون مین کی طرح بور ڈ کو چلایا ہے گزشتہ تین سالوں میں صرف دو میٹنگ ہوئی ، زیادہ تر منصوبوں کا فیصلہ چیئر مین نے تن تنہا کیا ۔ بورڈ کے ارکان سے کوئی رائے نہیں لی گئی ۔
بہار مدرسہ اولڈ بوائز کے سکریٹری دانش عابدین نے کہا مدرسہ بورڈ موجودہ چئیر مین عبد القیوم انصاری کی مدت کار میں خستہ حال ہو گیا ۔ تعلیم کے نام پر صرف خانہ پری کی گئی ہے ۔چئیر مین کے ذریعہ کئی بد عنوانی کی گئی چئیر مین نے کئی ایسے فیصلے لئے جس سے مدارس کا بڑا نقصان ہوا ۔ہم نتیش حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مدرسہ بورڈ کو ایسے چئیر مین کی ضرورت ہے جو بنیادی طور پر مدارس کے مسائل سے واقف ہو اور اس کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہو ۔ سابق کار کن محمد علی نے کہا کہ اردو زبان کے فروغ میں جہاں دیگر اداروں کا اہم کردار ہے اس میں مدرسہ بورڈ بھی اہم ہے ۔مگر گزشتہ چند سالوں میں مدرسہ بورڈ کی کار کردگی مایوس کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ مدرسہ بورڈ کے چئیر مین کی کار کردگی صحیح نہیں ہے تو اس پر کسی ایسے قابل شخص کو فائز کیا جاۓ جس سے اردو زبان کی ترقی ہو سکے۔مزید پڑھیں : ‘ مدرسہ بورڈ میں بد عنوانی برداشت نہیں کی جائے گی مدرسہ اولڈ بوائز ایسویشن کے جنرل سکریٹری محمد آفتاب عالم نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ موجودہ چئیر مین عبد القیوم انصاری کی کتنی تنخواہ ہے جو چند سالوں میں مالیاتی اعتبار سے اتنے مضبوط ہو گئے جس کی جانچ ہونی چاہیے ۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں