دربھنگہ

بھرواڑہ کمیونٹی کیچن پر شرپسندوں کا ہنگامہ ،باورچی اور نائٹ گارڈ کے ساتھ مارپیٹ، 3 افراد نامزدبی ڈی او اور بی وائی او نے کیا اسکول کا معائنہ

جالے۔ رفیع ساگر ،قومی ترجمان

سنگھواڑہ بلاک کے بھرواڑہ پنچایت میں واقع اپ گریڈسنسکرت مڈل اسکول کے کمیونٹی کچن میں اتوار کی رات مقامی 3 نوجوانوں نے اساتذہ ، باورچی اور نائٹ گارڈکے ساتھ مارپیٹ کی ۔اس واقعہ سے وہاں بھگدر مچ گئی اور کھانا کھا رہے لوگ ادھر ادھر بھاگنا شروع کردئے۔گاؤں والوں کا شور سن کر تشددبرپا کرنے والا تینوں شخص اسکول سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ موقع پر پہنچ کر بی ڈی او راجیو رنجن کمار اور تھانہ صدر امیت کمار نے باورچی کو سیکورٹی کا یقین دلاتے ہوئے معاملہ کو پرسکون بنایا۔تھانہ انچارج نے بتایا کہ اس معاملے میں چندن کمار جھا ، سونو جھا اور سومن کمار جھا کو نامزد کیا گیا ہے جن کی گرفتاری کے سلسلے میں چھاپہ ماری شروع کردی گئی ہے۔ بی ڈی او نے بتایا کہ کوویڈ 19 میں لاک ڈاؤن کے سبب ضرورتمند لوگوں کے لئے انچل انتظامیہ کی جانب سے اپ گریڈ سنسکرت مڈل اسکول بھرواڑہ میں کمیونٹی کیچن کا انتظام کیا گیا ہے ۔30 مئی کی شام میں مقامی شرپسندوں نے اسکول احاطے میں داخل ہوکر ہنگامہ کرنا شروع کردیا ۔کمیونٹی کچن میں تعینات کٹکا مڈل اسکول کے رام سوارتھ ساہو نے بتایا کہ کمیونٹی کچن میں کھانا پکانے کا کام جاری تھا۔  بھرواڑہ رہائشی چندن کمار جھا ، سونو جھا اور سومن کمار جھا شراب کے نشے میں دھت ہوکر اسکول کے مرکزی گیٹ سے داخل ہوئے۔ان میں سے 3 افراد نے دھمکیاں دے کر کھانا روکنے کی کوشش کی۔سمجھانے بجھانے پر ان لوگوں نے نائٹ گارڈ پرشانت کمار جھا اور رسوئیا سے مارپیٹ شروع کردی۔ ہنگامہ سن کر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور مداخلت کر حالات کو پرامن بنایا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسکول کے قریب باغ میں منشیات کے عادی افراد اور جواریوں کا اڈہ ایک عرصے سے جاری ہے۔  پولیس کو ان سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی۔ ایچ ایم کی شکایت پر ضلع ایم ڈی ایم انچارج کنہیا دیو نے ضلعی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔بلاک ایجوکیشن آفیسر چھٹھو یادو نے کمیونٹی کچن کا معائنہ کر سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لئے ایچ ایم کی درخواست پر سونو ، سمن اور چندن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button