دربھنگہ

بردی پور میں آگ لگنے سے 3 بکریوں کی ہوئی موت، 2 بکرے بھی جھلسے، لاکھوں کی مالیت تباہ

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)

ضلع کے سمری تھانہ کے بردی پور وارڈ 5 میں اتم پاسوان کے گھر میں نامعلوم طور پر لگی بھیانک آگ سے لاکھوں کی مالیت جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق آتشزدگی سے 3 بکریاں جھلس کر مر گئیں جبکہ 2 بکرے بھی بری طرح جھلس گئے ہیں۔متاثرہ گھر کے مالک نے بتایا کہ آتشزدگی میں ایک لاکھ سے زائد مالیت کی اشیائے خوردونوش ، فرنیچر جل کر راکھ ہوگئے۔  آگ کے شعلوں کو دیکھ کر وہاں جمع گاؤں کے لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن گھر میں لگی آگ نے ایک خوفناک شکل اختیار کرلی۔  اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ کر گاوں والوں کی مدد سے مکمل طور پر آگ پر قابو پالیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button