سمستی پور
بدحال صحت نظام کے خلاف 21جون کو مالے کا دھرنا: مہاویر پودر
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) بھاکپا مالے اجیار پور بلاک کے شمالی چیتا میں ایک نشست منعقد کی گئی،جسکی صدارت برانچ سکریٹری سوجیت کمار پانڈے عرف ٹنکو پانڈے نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انجام بلاک سکریٹری مہاویر پوددار نے دیا نشست میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ چیتا سب ہیلتھ سنٹر کی خستہ حالی کو بہتربنانے، اسپتال کی خستہ حال عمارت کی جگہ نئی عمارت کی تعمیر ، ڈاکٹروں اور کمپاؤنڈروں کی تقرری کرنے ، زندگی بچانے والی دوائیوں کے علاوہ تمام سہولیات کی فراہمی کئے جانے کے مطالبے کو لیکر یک روزہ احتجاج21 جون کو کالی استھان منریگا احاطے میں کیا جائے گا،نشست میں گوپال رائے ، بچو سنگھ ، مہیش کمار ، کنہیا سہنی ، منوج کمار رائے ، سنیل کمار رائے ، راجیش داس ، ناتھو رائے ، سنجے سہنی، فودار سنگھ ، رام ناتھ رائے ، رام ونود سنگھ وغیرہ موجود تھے