بہار

بانکا کے مدرسہ میں دھماکہ سے عمارت زمین بوس، ایک شخص ہلاک، چار افراد زخمی

پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی

بانکا:(قومی ترجمان ڈاٹ کام/ایجنسیاں) بہارکے بانکاضلع کے تھانہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے نوٹولیامیں واقع مدرسہ میں دھماکے کے باعث عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔مذکورہ واقعے کے حوالے سے پورے گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔دھماکہ کے بعد پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔

بہار میں لاک ڈاؤن ختم، اسکول و کالج رہیں گے بند

دھماکہ اتنا خوفناک تھاکہ مدرسہ بالکل زمین بوس ہوگا اور مدرسے کا ایک حصہ سڑک کے دوسری طرف گر گیا۔ واقعے کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دھماکہ مدرسے کے ساتھ ہی واقع ایک کمرے میں ہوا جس میں تالا لگا ہوا ہے۔دھماکے کا ثبوت کمرے کے فرش اور چھت پر بھی واضح طور پر نظر آتا ہے۔ دیہاتیوں کے مطابق صبح آٹھ بجے کے قریب زور داردھماکے کے بعد پورا علاقہ دھواں سے بھر گیا۔

ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمی

گاؤں کی خواتین بھی زور دار دھماکے کی باتیں کررہی ہیں۔ واقعے کے بعد سے مدرسے کے آس پاس رہنے والے افراد مفرور ہیں۔صرف خواتین ہی سامنے آرہی ہیں اور دھماکے کی باتیں کررہی ہیں۔دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے اور ایک کی موت کی اطلاع ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ زخمی افراد کا علاج خفیہ ٹھکانے پرکیاجارہا ہے۔ متوفی کی شناخت عبد الستار کے نام سے ہوئی ہے جو مدرسے میں ایک امام تھا۔

آج کی اہم خبروں کے لئے بس ایک کلک کریں/8 جون 2021

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button