دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو)
سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے خُفیہ اطلاع کی بنیاد پر اتوار کی دیر رات کٹکا پنچایت کے موہن پور گاؤں میں چھاپے ماری کر بانس سے لدے یوپی نمبر 17 اے ٹی 3484 ٹرک سے بڑی مقدار میں انگریزی شراب برآمد کیا ہے وہیں اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر کاروباری فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بڑی مقدار میں شراب کی بڑی کھیپ ٹرک سے اُتاری جا رہی ہے اطلاع ملتے ہی اے ایس آئی شمبھُو ٹھاکر نے پولیس دستہ بل کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ کر اروناچل پردیش میں بنے میک ڈویل برانڈ کی قریب 600 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط کر سارن ضلع کے ٹیھٹی بازار رہائشی ٹرک ڈرائیور موہن رائے کو گرفتار کر لیا وہیں خبر لکھے جانے تک شراب کی گنتی جاری تھی۔ تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ شراب کاروباری کی شناخت کر لی گئی ہے جن کی کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جا رہی ہے