سمستی پور

بارش کی پانی سے بھرا گڈھا میں ڈوبنے سے ایک ہی گاؤں کی چار بچی کی دردناک موت

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے خان پور تھانہ حلقہ کے شادی پور پنچایت کے کچراہا چور چمنی کے پاس گڈھا میں ڈوبنے سے چار نابالغ بچی کی دردناک موت ہو گئی،واضح ہوکہ شادی پور پنچایت کے کچراہا چور چمنی کے پاس بکری چرانے راجندر داس کی 15 سالہ بیٹی لکچھمی کماری،مہنیدری سہنی کی 12 سالہ بیٹی روپم کماری ،آنجہانی کیلاش داس کی 13 سالہ بیٹی مدھومالا کماری،سریندر داس کی بیٹی ہیرا منی کماری 12 اپنی سہیلی کے ساتھ گئی تھی اسی دوران چمنی کے پاس بارش کی بانی سے بھرا گڈھے میں ایک لڑکی کی پاؤں پھسل گیا جس کی وجہ سے وہ پانی میں گر گئے اور چلانے لگی ،جسکے بعد سہیلی کو بچانے دوسری لڑکی گڈھے میں چھلانگ لگائی لیکن وہ بھی ڈوب گئی پہلی اور دوسری سہیلی کو بچانے تیسری گئی پھر چوتھی لڑکی بھی گئی لیکن دھسنہ گرنے سے چاروں کی موت واقع ہو گئی جیسے ہی اسکی اطلاع مقامی تھانہ انچارج کو ہوئی مقامی تھانہ انچارج پولیس اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا اور مزید کاروائی میں مصروف ہو گئے ایک ہی گاؤں کی چار بچی کی موت سے پورے علاقے میں کہرام مچا ہؤا ہے چاروں طرف سوگ کی لہر ہے گھر والوں کو رو رو کر برا حال بنا ہؤا ہے ،لوگوں کا کہنا ہے کہ چمنی کی وجہ سے جگہ جگہ گڈھا بنا ہؤا ہے اور بارش کی پانی کی وجہ سے گڈھا پورا بھرا ہوا ہے جسکی وجہ سے موت واقع ہو رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button