سمستی پور

بارات سے واپس لوٹ رہی دولہے کی گاڑی سڑک حادثے کا شکار،ایک کی موت

دولہا دولہن اور ایک بچہ بری بری طرح سے زخمی

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے بنگڑا تھانہ حلقہ کے چکنوٹہ میں قومی شاہراھ 28 پر زبردست سڑکے حادثے میں ایک فرد کی موت ہوگئی جبکہ دولہا دولہن سمیت ایک بچہ بری طرح سے زخمی ہوگیا،واضح ہوکہ مظفر پور ضلع سے بیگوسرائے ضلع بارات آئی تھی،شادی کی رسم ادا کرنے کے بعد دولہا اپنے نئ نویلی دلہن کو لیکر اپنے گھر مظفر پور ضلع جا رہا تھا اسی درمیان ضلع کے سرحدی علاقہ بنگڑا تھانہ کے چکنوٹہ میں قومی شاہراھ 28 کے قریب دولہے کی گاڑی کے ڈرائیور کی دماغی توازن کھونے کی وجہ سے کسی نامعلوم گاڑی میں جا کر زبردست ٹکر مار دیا جس کی وجہ سے دلہا دلہن سمیت ایک بچہ بری طرح سے زخمی ہو گیا جبکہ دولہے کا چچازاد بھائی کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گیا،مقامی باشندوں نے آناً فاناً میں دولہا دلہن سمیت زخمی بچہ کو علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا جہاں بنیادی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لئے صدر اسپتال سمستی پور میں داخل کرایا،جہاں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر نے نازک حالت کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لئے ایس کے ایم سی ایچ مظفر پور ریفر کر دیاجیسی ہی اسکی اطلاع مقامی تھانہ انچارج کو ہوئی مقامی تھانہ انچارج پولیس اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے صدر اسپتال بھیج دیا،خبر لکھے جانے تک دولہے کا نام اور پتہ معلوم نہیں چل سکا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button