دربھنگہ

بائک دھونے کے دوران تالاب میں ڈوبنے سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کی موت، گاوں میں مچا کہرام

ایک ساتھ 2 بھائیوں کی موت سے پھیکن داس کے گھر کا چراغ بجھا

دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)

ضلع کے بہیڑی تھانہ علاقہ کے تحت سمدھ پورہ درگا مندر کے قریب تالاب میں ڈوبنے سے 3 نوجوان کی دردناک موت ہوگئی ۔تینوں تالاب کے کنارے بائک دھو رہے تھے۔  تالاب سے پانی نکالنے کے دوران پہلے ایک نوجوان کو ڈوبتا ہوا دیکھ کر اس کا چھوٹا بھائی اور اس کا ساتھی بھی گہرے پانی کی زد میں آجانے سے ڈوب گئے۔  اس واقعے کے بعد گاؤں میں سوگ کی لہر پائی جارہی ہے۔


مہلوکین میں پھیکن داس کے لڑکے امیش داس (24) اور دنیش داس (18) اور روین داس (19) ولد سریندر داس شامل ہیں ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور کافی جدوجہد کے بعد تینوں کو پانی سے باہر نکال کر علاج کے لئے پی ایچ سی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پھیکن داس کے دونوں بیٹوں کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ کا چراغ بجھ گیا۔
پولیس نے لاشوں کو پنچنامہ تیار کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر سی او اودھیش پرساد نے مہلوکین کے لواحقین کی خبر لیتے کی اس واقعہ پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور فوری طور پر سرکاری امداد فراہم کرانے کا یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button