ایم ایل اے پر حملے کی اجیارپور ایم ایل اے نے کی مذمت
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) ضلع میں بڑھتے ہوئے جرائم پیشہ واقعات کے ساتھ وبھوتی پور کے ایم ایل اے اجے کمار پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اجیارپور ایم ایل اے آلوک کمار مہتا نے کہا کہ جس صوبہ میں ایم ایل اے پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی جا رہی ہے،اس ریاست کے عوام کی حفاظت کیسے ہوگی،اسکے باوجود پہلی واردات سے لیکر اس واردات تک پولیس پوری طرح سست ہے، سمستی پور ضلع میں آئے دنوں کئ مجرمانہ واردات کو بدمعاش انجام دے چکی ہے،چاہے گھر میں گھس کر قتل ہو یا بینک ڈکیتی جیسے مجرمانہ واقعات ہو۔ پولیس ، چھوٹی موٹی گھریلو جھگڑوں میں ہمیشہ سرگرم رہنے والی پولیس ، بڑے جرائم پیشہ واقعات کے بعد مکمل طور پر سست دکھائی دیتی ہے۔ اس سارے معاملے میں خود ریاستی حکومت ذمہ دار ہے۔ پولیس کی بھی مجبوری ہے کہ وہ کارروائی کرے بھی تو کس پر۔ کیونکہ ان شرپسند عناصر کو حکومت کے کچھ لوگوں کی سرپرستی مل رہی ہے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم ایل اے اجے کمار پر حملے میں ملوث شرپسندوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے ایم ایل اے کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واردات پر ریاستی رہنما نندکشور مہتو بلاک صدر محمد جابر حسین ، میڈیا انچارج راج دیپک اور دیگر لوگوں نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔