سمستی پور

اُردوایسی تہذیب کا نام ہے، جس سے ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کی نمائندگی ہوتی ہے پریتی کماری

اردو زبان ہندوستان کی جان ہے۔ڈاکٹر شاہد

،انجمن ترقی اردو دلسنگھ سرائے کے بلاک صدر پریتی کماری و قاری محمد مصطفیٰ سکریٹری ہوئے نامزد

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)اردو زبان ہندوستان کی جان ہے۔ اردو نے قیام ہندوستان میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ہندوستان میں سرسید کی سیاسی اور تعلیمی جدوجہد کی بنیاد ’’ہندو مسلم اتحاد‘‘ تھا۔ ان کا موقف تھا کہ اگر ہندو مسلم متحد ہو کر انگریز سرکار کے سامنے کھڑے ہو جائیں تو انگریز کو من مانی کا موقع نہیں ملے گا۔ اتحاد میں برکت ہے، افتراق میں انتشار ہے۔یہ انجمن ترقی اردو سمستی پور کے ضلع سکریٹری ڈاکٹر قاری محمد شاہد نے دلسنگھ سرائے بلاک حلقہ کے نوادہ پنچایت کے مولوی چک گاؤں میں واقع آئی پی ایس اسکول کے احاطے میں منعقد بلاک تشکیلی کے دوران کہیں انہوں نے کہا کہ اردو زبان کی جنم بھومی ہندوستان ہے۔ یہ مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان رابطہ کی زبان تھی۔ اسے مسلمان، ہندو اور دیگر ہندی اقوام بخوبی جانتے اور بولتے تھے۔ سرسید احمد خان کے زمانے میں ہندو نے مسلم دشمنی کا پہلا ہدف اردو زبان کو بنایا اور کہا کہ مسلمان بدیسی ہیں۔ اردو مسلمانوں کی زبان ہے ، ہندو قوم اردو زبان استعمال نہ کرے بلکہ ہندی بولے اور لکھے۔ انگریز حکومت نے ہندی زبان کی سرپرستی کی اور ہندوستان سے پہلے فارسی کو نکالا اور اب اردو کے در پے ہو گئے۔ زبان کا معاملہ سادہ اور آسان نہیں۔ مسلمان اردو بولنے، لکھنے اور سمجھنے سے محروم ہو گئے تو مسلمان اپنی تاریخ، تہذیب و تمدن اور رسم و رواج سے بھی محروم ہو جائیں،انجمن ترقی اردو دلسنگھ سرائے کی بلاک صدر محترمہ پریتی صاحبہ نے کہا کہ اردو ایک زبان ہی نہیں بلکہ ایک ایسی تہذیب کا نام ہے، جس سے ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کی نمائندگی ہوتی ہے۔ اس زبان کے فروغ میں بلا لحاظ قوم و ملت سبھی لوگوں نے اپنا خون جگر صرف کیا ہے، تب جاکر یہ زبان پروا چڑھی ہے۔ اور آج اردو کی دھوم نہ صرف ہندوستان میں بلکہ عالمی سطح پر ہے اور یہ فخر سے کہا جانے لگا ہے کہ سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے۔ بلاشبہ اردو ہندوستان میں پیدا ہوئی، پلی بڑھی اور پروان چڑھی، لیکن آج اسی اردو پر اسی کے وطن پرکاری ضرب بھی لگائی جارہی ہے،اس موقع پر تمام لوگوں کی موجودگی و قاری شاہد صاحب کی صدارت میں کمیٹی کی توسیع کرتے ہوئے دلسنگھ سرائے بلاک صدر کے عہدے پر محترمہ پریتی کماری (پی ایچ ڈی فارسی)کو و قاری محمد مصطفیٰ کو دلسنگھ سرائے بلاک کے سکریٹری کے عہدے پر نامزد کیا گیا،نائب صدر کے طور پر ماسٹر شاہجہاں،ماسٹر سرور،محمد انتخاب،محمد ذکی احمد کو و نائب سکریٹری کے عہدے پر نصیر الدین قدوائی،ماسٹر محمد اصغر،نقی الرحمن ہاشمی،کو و خازن کے عہدے پر محمد سرفراز،نیک محمد نوری،مفتی صداقت کو و ممبران کے طور پر پرویز عالم،محمد نوشاد عالم،کوثر اختر خلیل،محمد ممتاز،واجد سلیمان،نعمت اللہ نعمانی،مہتاب عالم،حسن امام کو منتخب کیا گیا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button