
جمعرات کی دوپہر میرٹھ (یو پی) میں انتخابی پروگرام کے بعد دہلی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب 2 لوگوں نے ان کی گاڑی پر 3-4 راؤنڈ فائر کیے، تین یا چار حملہ آور بتایا جا رہا ہے

میرٹھ،3 فروری (قومی ترجمان) یوپی میں انتخابی مہم پر نکلے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سرکردہ رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ اسد الدین اویسی کیتھور جمعرات کی دوپہر میرٹھ (یو پی) میں انتخابی پروگرام کے بعد دہلی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب 2 لوگوں نے ان کی گاڑی پر 3-4 راؤنڈ فائر کر دیا ۔تین یا چار کی تعداد میں حملہ آور بتایا جا رہا ہے حالانکہ اسد الدین اویسی اور ان کے ساتھی محفوظ ہیں، ان کی گاڑی پنکچر ہے اور وہ دوسری کار میں دہلی کے لیے روانہ ہو گئے ۔
اس سلسلے میں اسدالدین اویسی نے ٹوئٹر کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ کچھ عرصہ قبل چھجرسی ٹول گیٹ پر میری گاڑی پر گولیاں چلائی گئی تھیں۔ 4 راؤنڈ فائر کئے۔ وہاں 3-4 لوگ تھے، سب بھاگ گئے اور ہتھیار وہیں چھوڑ گئے۔ میری گاڑی پنکچر ہو گئی لیکن میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نکل گیا۔ ہم سب محفوظ ہیں۔ الحمد للہ۔
یہ خبر بھی پڑھیں
- ترکی شام زلزلہ Live تازہ اپ ڈیٹس: ترکی-شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7800 تک پہنچ گئی، بھارت سمیت امریکہ اور چین نے امداد بھیجی
- معروف روحانی بزرگ ولئی مرتاض حضرت الحاج شاہ صوفی معین الدین صاحب دامت برکاتہم کی خدمت میں
- یادوں کے چراغ ✍️ پروفیسر محسن عثمانی ندوی
