بہارتازہ خبر

اساتذہ کی تنخواہ میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کا امکان ، وزیر اعلیٰ دے چکے ہیں اشارہ، 6000 سے 8000 روپے ماہانہ….

اساتذہ کی تنخواہ میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کا امکان ، وزیر اعلیٰ نتیش کمار دے چکے ہیں اشارہ، 6000 سے 8000 روپے ماہانہ….

پٹنہ : دیوالی اور چھٹھ پوجا کے پرمسرت موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کے تمام لوگوں سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بہار میں ہونے والے ضمنی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سوال پوچھنے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم مہنگائی کو کنٹرول کر رہے ہیں، آنے والے وقت میں بہار میں مہنگائی اور بھی کم ہوگی۔ بہار میں ہم نے ترقی کے نام پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ کبھی کریں گے۔

اساتذہ کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر پوچھے جانے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگ بہار میں تعلیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے پنچایت سطح پر 4 ہزار روپے کے اعزازیہ کے ساتھ اساتذہ کی بڑی تعداد کو بحال کیا تھا لیکن ہم نے کہا تھا کہ اساتذہ کی تنخواہوں میں وقتاً فوقتاً اضافہ ہوتا رہے گا۔ آج دیکھیں اسی کا نتیجہ ہے کہ اساتذہ اچھی تنخواہ دے رہے ہیں اور اساتذہ کو بحال بھی کر رہے ہیں۔

تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ بہت جلد ہم اساتذہ کی تنخواہ میں اضافہ کرنے والے ہیں۔ میں نے اس سلسلے میں حکام کو ہدایات دے دیا ہے ۔

جیسے یہ فائنل آ جاتا ہے کہ اساتذہ کی تنخواہ میں کم از کم کتنے فیصد کا اضافہ ہونا چاہیے کہ حکومت کو اس سے کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اضافہ کا اعلان ہو جائے گا ۔مان لیجیے کہ سال 2022 میں ہی اساتذہ کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نتیش حکومت نے ملازم اساتذہ کی تنخواہ میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ بہت جلد نتیش حکومت اساتذہ کو تنخواہ میں اضافے کا تحفہ دے سکتی ہے۔
اگر بہار حکومت اساتذہ کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتی ہے تو اساتذہ کی تنخواہ میں 6000 سے 8000 روپے تک کا اضافہ ہو سکتا ہے ۔

حوالہ : نیوز ٹی-وی بہار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button