اردو مترجم، معاون مترجم کے کامیاب امیدواروں کے لیے ضروری خبر، 3 نومبر کو تقسیم کیا جائے گا تقرر نامہ

اردو مترجم، معاون مترجم کے کامیاب امیدواروں کے لیے ضروری خبر، ان امیدواروں کو 3 نومبر کو ملے گا تقرر نامہ
پٹنہ : بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعے اردو مترجم، معاون اردو مترجم کامیاب امیدواروں کی کونسلنگ کے بعد اب مورخہ 3 نومبر 2022 کو وزیر اعلی جناب نتیش کمار کے ہاتھوں تقرری نامہ تقسیم کیا جائے گا ۔
سی ایم سکریٹریٹ احاطہ میں واقع سنواد بھون ، ۴۔ دیش رتن مارگ ، پٹنہ میں منعقد ہونے والی تقرر نامہ تقسیم تقریب میں شرکت کے لئے درج ذیل کامیاب امیدواروں کو مدعو کیا گیا ہے۔
(۱) اردومترجم مکتوب نمبر ۔ 121 مورخہ ۔ 16.09.2022 کے ذریعہ بحال ۔ ( جن کے ای میل پر شرکت کے لئے مکتوب ( لیٹر ) ارسال کیا گیا ہے) ۔ اشتہارنمبر۔02/19 (سال۔2019)


- بہار : اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی | 7 اپریل سے صبح کی شفٹ میں کلاسز
- چاند نظر آ گیا! 31 مارچ بروز سوموار کو عید الفطر منائی جائے گی
- عید الفطر: رحمت، شکر اور خوشیوں کا پیغام، تحریر: اسجد راہی اردو معلم
- پولیس اور جے ڈی یو لیڈران کا امارت شرعیہ پر منظم حملہ، ملی و سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصہ
- بہار بورڈ 10ویں کلاس کا نتائج جاری، ایک کلک میں چیک کریں
(۲) معاون اردومترجم مکتوب نمبر ۔ 124۔مورخہ۔06.10.2022 کے ذریعہ بحال۔(صرف 5 معاون اردومتر جم جن کے ای میل پر مکتوب (لیٹر ) ارسال کیا گیا ہے )۔اشتہارنمبر۔06060114( سال۔2014)
(۳) ایل ڈی سی (اردو/ ہندی ) ۔ مکتوب نمبر ۔ 126-125۔ مورخہ۔ 06.10.2022 کے ذریعہ بھال۔( جن کے ای میل پر مکتوب (لیٹر ) ارسال کیا گیا ہے )۔اشتہارنمبر۔06060114 (سال۔2014)
واضح ہو کہ مذکورہ امیدوار کے علاوہ سی ایم سکریٹریٹ میں منعقد ہونے والی تقرر نامہ تقسیم تقریب میں کسی بھی اضافی آدمی یا کسی دوسرے امید وار کو آنے کی اجازت نہیں ہے ۔ سی ایم سکریٹریٹ احاطہ میں کسی بھی اضافی افراد کا داخلہ منوع ہے۔
اگر آپ بھی اردو مترجم، معاون اردو مترجم کے امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں تو اپنا ای میل ضرور چیک کریں ۔