اردو زبان و ادب کی خدمت کے اعتراف میں شیخ شاہ آزاد مانجھا گڈھی اور وجیہہ الحق ندوی اعزاز سے نوازے گئے
گوپال گنج کے حلقہ اردو ادب کمیٹی کے جانب سے وجۓ انٹرنیشنل اسکول تھاوے ، ضلع گوپال گنج میں اردو زبان و ادب کی خدمت کے اعتراف میں شیخ شاہ آزاد مانجھا گڈھی اور وجیہہ الحق ندوی اردو معلم (این پی ایس لہسی ٹولہ، وجے پور، اونچکاگاؤں) کو نوازا گیا ۔
اس موقع پر ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت شاعر جناب چاند جوہری نے کی، مہمان خصوصی کے طور پر جناب عظیم الحق صاحب، جناب انجینئر مختار عالم صاحب، جناب ماسٹر اکبر حسین صاحب ، جناب ماسٹر عمر شبنم صاحب موجود تھے ۔جناب معراج الدین تشنہ نے نظامت کے فرائض کو انجام دیا۔
مجلس میں شریک ہونے والے شعراء میں دلکش گوپال گنجوی، امام الحق، شوکت علی شوکت، ریاض احمد ساحل، غلام سرور ہاشمی، شاہ آزاد، انور قیوم انور، رضی احمد فیضی، ڈاکٹر ذاکر حسین ذکی، معراج الدین تشنہ، چاند جوہری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔
پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر نوشاد علی ۔ نیتا محمد عرفان علی ، ماسٹر علی افسر ندوی،ماسٹر محمد حفیظ اللہ، ماسٹر عبید اللہ ندوی ،معروف احمد صاحب ،ماسٹر دلشاد احمد ،ماسٹر فتح عالم صاحب ، ماسٹر سبحان صاحب، جناب آفتاب عالم صاحب، ڈاکٹر محمد شفیع الزماں ندوی صاحب، ماسٹر اسرار عالم صاحب اور دیگر احباب شامل تھے۔انور قیوم ندوی کے شکریہ کلمات کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔