اہم خبریںتعلیم و روزگارمظفر پور

اردو اساتذہ کا ایک وفد نگرانی پورٹل پر در پیش مسائل کو لے کر اورائی بی ای او آفس پہنچا

مظفرپور ( نمائندہ اورائی) ایسے اساتذہ جن کی بحالی 2006 سے 2015 کے درمیان ہوئی ہے اور ان کا فولڈر محکمہ تعلیم کے پاس نہیں ہے ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق ان کی جانچ شعبہ نگرانی کے تحت ہونی ہے۔لیکن ضلع تعلیمی افسر مظفّرپور نے ویسے اساتذہ جن کی بحالی 2015 کے بعد ہوئ ہے ان کی تقرری کی تاریخ اور اسکول وغیرہ میں تحریف کرکے نگرانی پورٹل پہ ڈال دیا ہے

کسی کی تقرری کا سال 2006 کر دیا گیا ہے تو کسی کا2007 وغیرہ، جس کے نتیجے میں اردو اساتذہ کافی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں-ایسے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم لوگ ہائ کورٹ کے حکم نامے اور پرائمری ڈائریکٹر پٹنہ کے مکتوب کی روشنی میں نگرانی جانچ کے دائرے میں آتے ہی نہیں –

ہمارا بحالی نوٹیفکیشن سال 2014 ہے جب کہ ویب پورٹل پر نوٹیفکیشن سال2012 تک کا ہی آپشن ہے-ایسے میں ہم کس طرح پورٹل پر اپنا ڈوکو مینٹ اپلوڈ کر یں،یہ ایک معمہ بن گیا ہے – تقرری کی تاریخ، اسکول اور ولدیت وغیرہ کے اغلاط کی درستگی کے لیے متعدد بار درخواست بھی دیئے گئے مگر کوئ خاطر خواہ نتیجہ نہیں مل سکا


اب جبکہ پورٹل پہ ڈوکو مینٹ اپلوڈ کرنے کا آخری مر حلہ چل رہا ہے ایسے متآثر اساتذہ کا پریشان ہونا فطری امر ہے _
انہیں پریشانیوں سے آگاہ کرانے کے لئے 2016 میں بحال اردو اساتذہ کا ایک وفد ماسٹر ظفر امام امجدی کی قیادت میں بلاک تعلیمی افسر کے آفس پہنچا اور سارے مسائل کی نشاندہی کی
وفد میں خاص طور پر ماسٹر صدر عالم ماسٹر سیف اللہ ماسٹر ارمان رضا ماسٹر نیازالدین ماسٹر ذکا ءاللہ کے علاوہ درجنوں اساتذہ شریک ہوئے –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button