آپسی رنجش میں ہوئی مارپیٹ، ساس بہو نے ایک دوسرے کے خلاف درج کروائی ایف آئی آر
دربھنگہ (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو) کمتول تھانہ حلقہ کے محمد پور گاؤں رہائشی سنجے منڈل کی بیوی ببیتا دیوی نے آپسی رنجش کی وجہ سے ہوئی مارپیٹ کو لیکرساس سونی دیوی کے خلاف کمتول تھانہ میں ایف آئی آر درج کراوئی ہے جس میں بہو ببیتا دیوی نے یہ الزام لگایا ہے کہ ہماری ساس سونی دیوی، دیور منوج منڈل، بھانجہ نوین کمار منڈل نے ہمارے ساتھ مارپیٹ کی جس سے میں شدید طور پر زخمی ہوگئی اور یہ بھی کہا ہے کہ میرے شوہر باہر رہتے ہیں جب میں نے ساس سے کہا کہ جائیداد کا بٹوارہ کر دیجئے تو اُنہوں نے جائیداد سے بے دخل کرنے کی بات کہی وہیں ساس سونی دیوی نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ میری بہو بیتا دیوی نے ہم پر جان لیوا حملہ کر شدید طور پر زخمی کر دیا اور ہمارے ناتی نوین کمار کو بھی کلو سے حملھ کر شدید طور پر زخمی کردیا۔ ساس کا یہ بھی الزام ہے کہ اس سے قبل بھی بہو نے ہمیں جان سے مارنے کی کوشش کی تھی اس ضمن میں اس سے قبل بھی کمتول تھانہ میں ایف آئی آر 140/19درج ہوئی تھی۔تھانہ صدر سرور عالم نے کہا کہ الزامات کی جانچ کی جارہی ہے۔