بہاردربھنگہ

آٹو سے 71 بوتل شراب ضبط، ایف آئی آر میں 3 کاروباری نامزد

دربھنگہ (رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بھرواڑہ بازار کے بھوانی میڈیکل کے قریب والی گلی سے بجاج کمپنی کے بغیر نمبر پلیٹ والے تھری وہیلر گاڑی سے انگریزی شراب برآمد کی ہے۔

سنگھواڑہ تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ ممنوعہ شراب آنے کی خبر ملتے ہی اے ایس آئی شمبھو ٹھاکر کو پولس فورس کے ساتھ موقع پر بھیجا گیا ۔

پولیس کو دیکھ کر شراب کاروباری ششی سنگھ، اودھ ساہ، سجیت کمار ٹھاکر آٹو چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد اے ایس آئی شمبھو ٹھاکر نے تھری وہیلر آٹو کو اپنے قبضے میں لے لیا۔جب تھانہ لاکر آٹو کی تلاشی لی گئی تو آٹو کے پچھلے اور اگلے حصے میں نٹ بولٹ لگا کر تہہ خانہ بنایا ہوا تھا جس میں شراب چھپائی گئی تھی۔

گنتی کرنے پر 750 ملی لیٹر کی 24 بوتل، 375 ملی لیٹر کی 8 بوتل اور 180 ملی لیٹر کی 39 بوتل غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔اس ضمن میں تاجر ششی سنگھ ،اودھ ساہ اور سجیت کمار ٹھاکر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button