آنگن باڑی سیویکا کے گھر سے موبائل فون سمیت 17 ہزار کی چوری
مشتبہ چور سی سی ٹی وی کیمرے میں قید
دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو
سمری تھانہ حلقہ کے مصرولی گاؤں میں بدھ کے روز آنگن باڑی سیویکا وینیتا کماری کے گھر میں ہوئی چوری کی واردات کا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سمری تھانہ کی پولیس نے تحقیقات تیز کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق آنگن باڑی سینٹر کی خادمہ وینیتا دیوی منکولی بینک سے تغذیہ کا روپے 17500 نکال کر اپنے گھر کے کمرے میں ٹیبل پر رکھ کر زیر تعمیر مکان کو دیکھنے دوسرے فلور پر چلی گئی اسی اثناء میں سائیکل پر سوار نوجوان گھر میں داخل ہو کر چوری کی واردات کو انجام دے کر روپے و موبائل فون لیکر فرار ہوگیا ۔ وینیتا کے شوہر نیلامبر مشر سرکاری ملازم ہیں جو چوری کی واردات کے دن گھر سے باہر ڈیوٹی پر تھے ۔بدھ کے روز ہوئی چوری میں چور 17ہزار 5سو روپےنقد سمیت موبائل فون چوری کر فرار ہوگئے تھے۔ سی سی ٹی وی کا فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نوجوان پر گہری نظر رکھ رہی تھی جس کے بعد پتہ چلا کی شاطر چور بردی پور رہائشی آٹو ڈرائیور احمد کا لڑکا ہے جو اس واقعہ سے قبل بھی چوری کی واردات میں جیل جا چکا ہے۔ اس ضمن میں وینیتا دیوی کے لڑکے کی تحریری درخواست پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔معاملے کی تحقیقات داروغہ بھرت رائے نے شروع کردی ہے ۔تھانہ صدر ہری کشور یادو نے بتایا کہ فرار چل رہے چور کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جا رہی ہے وہیں بستوارہ بازار واقع ٹھاکر کی برتن دکان سے چوروں نے 2 موبائل فون غائب کر دئے برتن دکاندار کا شک بھی اسی مشتبہ چور پر ہے۔