دربھنگہ
آل انڈیا بیداری کارواں کے صدر نظر عالم کی وزیر زماں خان سے دہلی میں ملاقات
اقلیتوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
دربھنگہ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
آل انڈیا بیداری کارواں کے صدر نظر عالم نے دہلی دورہ کے دوران جے ڈی یو لیڈر ڈاکٹر یا سیر خان کے ساتھ ریاستی وزیر زماں خان سے دہلی میں ملاقات کرکے انکی خیرو عافیت لی اور کئی اہم ملی امور پر تبادلہ خیال کئے ۔وزیر زماں خان کا کچھ دن قبل دہلی کے اسپتال میں آپریشن ہوا تھا جو آپریشن کامیاب رہا اور زماں خان صحت مند ہیں ۔ مسٹر نظر عالم نے بتایا کہ وزیر سے ملنے کے بعد اقلیتی طبقے کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی جس پر انہوں نے سنجیدہ کوشش جاری رکھنے کا یقین دلایا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کی دعا ہے کی وزیر زماں خان جلد سے جلد صحت آب ہوکر اقلیتی طبقے کے مسائل کو حل کر ان کی معاشی ترقی اور فلاح کے کاموں کو بخوبی انجام دے سکیں۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر سید تنویر احمد بھی موجود تھے۔