سمستی پور

آشا ، ممتا ، آنگن واڑی ، رسوئیاں کے یومِ مانگ پر ایپوا نے دیا یکجہتی دھرنا

حکومت اسکیم ورکس کو  10 لاکھ کا صحت انشورنس اور 50 لاکھ کا لائف انشورنس دیں:بندنا سنگھ
 سمستی پور(محمد مصطفیٰ)آشا،ممتا،آنگن باڑی و اسکول رسوئیاں کے تنظیم آل انڈیا سکیم ورکرز فیڈریشن کے ذریعہ اعلان کردہ آل انڈیا یومِ مطالبہ کی حمایت میں شہر کے وویک وہار محلہ میں ایپوا کے ذریعہ کرونا لاکڈاون پر عمل کرتے ہوئے یکجہتی دھرنا دیا گیا،آشا ، ممتا ، آنگن واڑی اور اسکول رسوئیاں کو 10 ہزار روپے ماہانہ کورونا بھتہ دینے سبھی اسکیم ورکس کو  10 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس کرنے ،کورونا مدت کے 50 لاکھ کی انشورنس اسکیم کا اطلاق غیر مشروط کے سبھی اسکیم ورکس پر نافذ کرنے، کورونا ڈیوٹی کے دوران تمام اسکیم کارکنوں کو حفاظتی سازوسامان دینے ،ورکس کا بقایہ ادا کرنے کے فیڈریشن  کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ مانے جانے کی ایپوا لیڈروں نے کیا،اس سلسلے سے متعلق پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ، ایپوا کی ضلع صدر بندنا سنگھ نے کہا کہ متعلقہ تمام محکموں کا کام صرف مذکورہ اسکیم کارکنوں کے ذریعہ نچلی سطح پر کیا جاتا ہے۔  اگر یہ کارکن خود سے الگ ہوجائیں تو حکومت کے سارے منصوبے خاک میں مل جائیں گے۔  لیکن اسی کام کے مستقل سرکاری ملازمین کو ہر طرح کے بنیادی طریقہ کار باقاعدہ دیئے جاتے ہیں۔وہیں سکیم کارکنوں کو تمام سہولیات سے دور کردیا جاتا ہے ، حکومت کا یہ رویہ اسکیم کارکنوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔  سرکاری اسکیم کارکنوں کے مطالبات کو پورا کریں ، بصورت دیگر تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔موقع پر ریاستی ایگزیکٹو ممبر نیلم دیوی،پرمیلا دیوی وغیرہ موجود تھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button