آسمہ اسپتال مہوا کے زیرِ اہتمام مفت ہیلتھ کیمپ لگایا گیا، صحت انمول دولت ہے اس کا پورا خیال رکھیں / ڈاکٹر تیج راج
مہوا ویشالی /شبانہ فردوس / مہوا بازار کے مشہور آسمہ اسپتال دیسری روڈ ویشالی کے زیرِ اہتمام یک روزہ مفت ہیلتھ کیمپ لگایا اس کیمپ کے روح رواں اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمیم احمد جو مشغلہ سے ڈاکٹر ہیں مگر ملی خدمات کو انجام دینا غریبوں اور بے سہاروں کو مدد پہونچانا اپنا فریضہ سمجھتے ہیں جس کی گواہی اسپتال میں ماہانہ مفت ہیلتھ کیمپ لگاکر سینکڑوں غریبوں کو مفت جانچ کر مفت دوا تقسیم کرنا اچھے ڈاکٹر کا پہچان دلاتا ہے
اس کیمپ میں پٹنہ کے مشہور ہاسپیٹل پارس راجا بازار کے ڈاکٹر تیج ناراین راج ، ڈاکٹر سومیت کمار ، ڈاکٹر ابھیشیک آنند ، ڈاکٹر ثمیر سوربھ ، نرس انجلی کماری و کوشلیہ کماری وغیرہ ایک ٹیم کے ساتھ پہونچے اور مریضوں کو جانچ کر دوا بھی دیا اس کیمپ کے معاونین میں ایم آر شہنواز رضوی ، ایم آر ظہیر الدین ، ایم آر وسواس کمار سنہا ، میکرو لیب کے راہل کمار و رستم کمار و سوربھ کمار و اوم پرکاش کمار ، ہیلتھ کیئر کے محمد اشرف و محمد دانش علی ، ایل کے پاٹھک ، نوین سنگھ ، افضل فاروقی ، ترپاٹھی جی ، چھوٹو کمار مریضوں کو دکھلانے میں پیش پیش تھے اس ٹیم میں کاڈیو لوجسٹ ، نیورولوجی ، پیتھ یو لوجی اور گیسٹرو لوجی کے مشہور ڈاکٹر شریک تھے دیر شام تک مریضوں نے اپنا علاج کراکر فیض یاب ہوئے اور مریضوں نے آۓ ہوئے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر شمیم احمد کو اس نیک کام کے لئے نیک دعاؤں سے نوازا
اخیر میں ڈاکٹر تیج ناراین راج نے مریضوں سے کہا کہ ہمارے آس پاس کا ماحول بہت گندہ ہوچکا ہے جس سے روز بروز طرح طرح کی بیماری آۓ دن دیکھنے کو مل رہا ہے اس لئے اس ماحول میں کسی بھی مرض کو چھوٹا نہ سمجھیں اسلیئے کہ صحت دنیا کا انمول دولت ہے اس کا پورا پورا خیال رکھیں نہیں تو آپ کی غفلت آپ کی جان لے سکتی ہے