آسمانی بجلی گرنے سے 35 سالہ سنجیت سہنی کی موت
باجپٹی کے ایم ایل اے مکیش کمار اور نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو کا اظہار افسوس
دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
جالے تھانہ کے سرحدی علاقہ بوکھڑا بلاک کے چکوتی پنچایت کے وارڈ 6 پاکٹولہ گاؤں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک 35 سالہ شخص سنجیت سہنی ولد بالے سہنی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کے روزانہ صبح تقریبا ساڑھے 8 بجے پیش آیا جب سنجیت سہنی گھر کے باہر کھیت میں کام کر رہے تھے تبھی بارش شروع ہو گئی اور اسی دوران آسمانی بجلی گرنے سے سنجیت کی موت موقع پر ہی ہوگئی۔ آسمانی بجلی کی وجہ سے نوجوان کے ہلاک ہونے کی خبر ملتے ہی پورے گاؤں والے غمگین ہوگئے اور اہل خانہ بیوی، بچوں کا رو رو کر برا حال بن گیا۔ نانپور تھانہ کی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیتامڑھی صدر ہسپتال بھیج دیا ہے۔ سنجیت سہنی کی ناگہانی موت پر باجپٹی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے مکیش یادو، بوکھڑا بلاک کے نائب پرمکھ و یوتھ آرجے ڈی کے صوبائی جنرل سکریٹری آفتاب عالم منٹو، چکوتی پنچایت کے مکھیا للت کمار چودھری اور مالے لیڈر نیاز احمد صدیقی نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبہ سے ہمدردی جتائی ہے اور ہر ممکن مالی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔