POSTS

آر سی پی سنگھ کو مرکزی وزیر بنائے جانے پر سنگھواڑہ کے جے ڈی یو کارکنان میں زبردست خوشی کا ماحول

جے ڈی یو کے قومی صدر راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ آر سی پی سنگھ کو این ڈی اے کا بینہ میں وزیر اسٹیل بنائے جانے پر سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے جے ڈی یو کارکنان کافی خوش ہیں۔جے ڈی یو کے بلاک صدر بدر اعظم ہاشمی نے کہا کہ آر سی پی سنگھ ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں ۔ان کو مرکزی کابینہ میں شامل کرکے بہار کے ساتھ انصاف کیا گیا ہے یقینا بہار میں ترقیاتی رفتار تیز ہوں گے۔ جے ڈی یو کے نوجوان لیڈر پرویز عالم نے کہا کہ جس ذمہ داری کے ساتھ پارٹی کے قومی صدر آر سی پی سنگھ نے پارٹی اور اس سے جڑے سماج کے سبھی لوگوں کو ایک نظر سے دیکھتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اسی طرح اپنی نئی ذمہ داری بھی بخوبی نبھائیں گے۔امتیاز بھارتی نے کہا کہ  جس یقین کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے اُنہیں مرکزی وزیر کی فہرست میں کھڑا کیا ہے اسے آر سی پی سنگھ پورا کرینگے اور بہار کی عوام کو بڑا فائدہ ہوگا  اور روزگار کے بھی بہت سارے راستے ہموار ہونگے۔ اسی طرح صغیر احمد کے علاوہ دیگر لیڈران نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button