آئندہ 11 نومبر کو سمستی پور جمیعت کی انتخابی میٹنگ منعقد
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)دارالعلوم تجوید القرآن اکبر پور ملکی سمستی پور میں 11 نومبر 2021 بروز جمعرات کو صبح 10 بجے جمعیت علماء ہند(ارشد مدنی) سمستی پور کی انتخابی نشست منعقد کی جارہی ہے،واضح ہوکہ جمعیۃ علمائے ہند ملک ہندوستان کی ایک مشہور و معروف تنظیم ہے۔ اس تنظیم نے ملک کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور آزادی کے بعد سے اب تک ہندوستانی مسلمانوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوئی ہے۔ ملک کے ہر صوبہ میں جمعیۃ کی ضلعی تنظیمیں موجود ہیں جن کے تحت اس علاقہ کے لوگوں کے دینی و سماجی مسائل حل کئے جاتے ہیں اور امن وسکون کے ساتھ زندگی گزارنے کا پیغام دیا جاتا ہے۔ اسی کے تحت صوبہ بہار کے ضلع سمستی پور میں بھی ڈاکٹر قاری محمد شاہد خادم دارالعلوم تجوید القرآن اکبر پور ملکی کی صدارت میں تاہنوز جمعیۃ العلماء ہند سمستی پور مکمل خوش اسلوبی سے اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیتی رہی۔ جسکی میعاد مکمل ہوچکی ہے۔اسلئے 11/نومبر 2021 بروز جمعرات بوقت 10 بجے دن دارالعلوم تجوید القرآن، اکبر پور ملکی سمستی پور میں ایک انتخابی میٹنگ منعقد کی گئی ہے،اسلئے سمستی پور ضلع کے تمام باشندگان سے درخواست ہے کہ اس میٹنگ میں تشریف لاکر اپنے مفید و قیمتی آرا سے نوازیں تاکہ سمستی پور میں جمعیت مزید مستحکم و مضبوطی کے ساتھ کام کرسکے۔جن لوگوں کو اب تک دعوت نامہ نہیں ملا ہے وہ اس اعلان کو ہی دعوت نامہ سمجھ کر قبول کریں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:9835075713