دیوبند میں اے ٹی ایس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، علاقے میں بحث و مباحثہ کا بازار گرم
دیوبند : یوپی اے ٹی ایس نے دیو مبند میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔اے ٹی ایس کی اس کارروائی سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی ۔
اے ٹی ایس نے سنیچر کی دو پہر قریب ایک بجے دار العلوم چوک پر واقع ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ تینوں افراد برما اور بنگلہ دیش کے شہری ہیں جو یہاں دارالعلوم چوک پر واقع ایک پرائیویٹ بلڈنگ میں کرائے پر کمرہ لے کر غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر تھے ۔
مقامی پولیس نے اے ٹی ایس کی اس کاروائی کی تصدیق تو کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور کن و جوہات پر ان کو اے ٹی ایں اپنے ساتھ لے کر گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
علاقے میں اس طرح کی بھی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ مذکورہ مشتبہ افراد یہاں کسی مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور وہ یہاں بغیر ویزہ اور بغیر پاسپورٹ کے غیر قانونی طریقے سے رہ رہے تھے ۔ اے ٹی ایس کی اس کارروائی کے بعد علاقے میں بحث و مباحثہ کا بازار گرم ہے۔
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!