ارریہبانکابکسربھاگلپوربہاربہار مدرسہ بورڈ کی نصابی کتابیںبیگوسراےپٹنہپورنیہجموئیجہان آباددربھنگہروہتاسسارنسپولسمستی پورسہرسہسیتامڑھیسیوانشیخوپورہشیوہرکٹیہارکشن گنجکھگڑیاکیرالاکیمورگوپال گنجگیالکھی سرائےمدھوبنیمدھے پورامظفر پورمغربی چمپارنمونگیرنواداویشالی

فوقانیہ، مولوی امتحانات 10 جولائی سے

پٹنہ(5 جولائی 2023) بہار اسٹیٹ مدرسہ تعلیمی بورڈ امتحانات کے کنٹرولر ڈاکٹر محمد۔ نور اسلام نے منگل کو بتایا کہ فوقانیہ کے امتحان میں 58,363 امیدوار شریک ہوں گے جن میں سے 19,574 لڑکے اور 38,789 لڑکیاں ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ امتحان دینے والوں میں 66 غیر مسلم ہیں۔ اسی طرح 37,718 امیدوار مولوی کے امتحان میں شریک ہوں گے۔ ان میں سے نئے کورس کے 8,404 امتحانی ہیں جن میں سے 2,795 لڑکے اور 5,609 لڑکیاں ہیں۔

مولوی سائنس میں 3,516 امیدوار امتحان دیں گے جن میں سے 1,366 لڑکے اور 2,150 لڑکیاں ہیں۔ مولوی کامرس میں 220 امتحانی ہیں جن میں سے 96 لڑکے اور 124 لڑکیاں ہیں۔ یعنی مولوی کے امتحان میں دونوں کیٹیگریز میں ایک ساتھ 95,081 امیدوار بیٹھیں گے۔ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ اور رجسٹریشن کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔

پٹنہ ریاست میں فوقانیہ اور مولوی کا امتحان 10 جولائی سے ہوگا۔ دو شفٹوں میں ہونے والے یہ امتحانات 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔

امتحان سے متعلق ضروری ہدایات:۔

1) ۔ درجہ فوقانیہ کے سبھی موضوعات یکساں ہیں، پہلی مرتبہ اختیاری مضمون کی گنجائش نہیں ہے۔

2)۔ مولوی کے امتحان میں پہلی مرتبہ چار فیکلٹی جیسے (مولوی آرٹس، مولوی سائنس، مولوی کامرس اور مولوی اسلامیات ) شامل ہیں ۔

3) ۔ مولوی آرٹس میں پانچ اختیاری موضوعات ہیں جس میں سے کسی تین موضوع کا امتحان ایک امیدوار دیں گے جو 300 نمبرات پر مشتمل ہوں گے ۔

4) – پانچ کل اختیاری موضوعات کا امتحان پانچ نشست میں لئے جائیں گے جن امیدواروں نے جو اختیاری تین موضوعات کا Option لیا ہے اس کا امتحان جس دن ہے اسی دن اپنے پرچہ کا امتحان دیں گے ۔

5) – مولوی فیکلیز مولوی آرٹس، سائنس، کامرس اور اسلامیات سے متعلق طلباء طالبات دوران امتحان جوابی کاپی پر درج فیکلٹی کے کالم میں موضوع کے ساتھ ساتھ فیکلٹی بھی درج کریں۔

6 – بندی انگریزی اور فاری زبان میں سے کسی ایک تحب زبان کے امتحان میں شریک ہو کر امید وار کو امتحان دینے کا اختیار ہوگا لیکن تینوں زبان کے امتحانات ایک ساتھ ہوں گے اور امتحان دہندگان اپنے منتخب موضوع (Subject) کے مطابق امتحان دیں گے ۔

7- مولوی سائنس میں صرف حیاتیات یا حساب (Biology/Math) دونوں امتحان ایک ساتھ ہوں گے۔ امیدوار منتخب موضوع کے اعتبار سے امتحان دیں گے۔

8) ۔ اسی طرح مولوی کامرس میں بھی ایک اختیاری پیپر ہے معاشیات یا انٹر پرینیورشپ لیکن مولوی اسلامیات میں زبان کے انتخاب کے علاوہ بھی موضوعات الگ نوعیت کے ہیں زبان کے علاوہ سبھی الگ معیاری موضوعات ہیں ۔

فوقانیہ، مولوی امتحانات 2023 کا پروگرام دیکھیں

9) ۔ عملی امتحانات مولوی آرٹس میں صرف Home Science صرف لڑکیوں کیلئے ) (30+70) مولوی سائنس میں عملی فرکس (30+70) کیمسٹری ( 30 +70) اور حیاتیات (Biology) (70+30) عملی و نظریاتی Theory and Practical ) امتحان ہوں گے ۔ مولوی کامرس اور مولوی اسلامیات عملی امتحانات سے مبرا ہیں۔ یعنی عملی امتحان ( Practical Exam) بھی نہیں ہے ۔

ضروری ہدایات : فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2023 کی پہلی نشست کا آغاز 08:45 بجے صبح سے 12:00 بجے دن تک اور دوسری نشست 01:45 سے 05:00 بجے شام تک شروعات کے پندرہ منٹ اضافی وقت امتحان دہندگان سوالات کے مطالعہ اور ذہن نشیں و سمجھنے کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button