Uncategorized

جموں و کشمیر: سری نگر کے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال میں شدید آگ لگ گئی ، مریضوں کو بحفاظت نکالا گیا

سری نگر کے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال بارزلہ میں جمعہ کی رات ایک زبردست آگ لگ گئی۔ اس میں ٹراما، ایمرجنسی اور ریکوری وارڈ مکمل طور پر جل گئے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے شہر کے مختلف فائر اسٹیشنوں سے گاڑیاں روانہ کی گئیں۔

لیکن آگ کے شعلے اتنے شدید تھے کہ عمارت کا اوپری حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ تاہم اس حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مریضوں، ان کے ساتھیوں اور ہسپتال کے عملے کو بروقت بحفاظت نکال لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ

۔Mobile phone میں ہی ڈاؤن لوڈ کریں Digital ووٹر کارڈ (Voter Card) ، ووٹنگ کے ساتھ فوٹو آئی ڈی میں بھی آئے گا کام، ڈاؤن لوڈنگ کا جانیں طریقہ

تین منزلہ بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال میں 250 بستر ہیں، جب عمارت میں آگ لگی تو تمام بستر اور وارڈ مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھر گئے تھے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

لیکن آگ سب سے پہلے ایمرجنسی تھیٹر میں لگی اور یہ ٹراما اور ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں تیزی سے پھیل گئی۔ سری نگر کے ڈپٹی کمشنر اعجاز اسد نے کہا کہ "کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تمام مریضوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

اگر PAN کارڈ کو ADAHAR CARD سے لنک نہیں کیا ہے تو اب کر لیں ، ورنہ لگے گا جرمانہ ، جانیں لنک کرنے کا طریقہ اور لنک کرنے کی آخری تاریخ

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button