عجیب و غریب : برقعے پر سلائی کیے گئے موتیوں میں چھپا کر سونا سمگلنگ کی کوشش ناکام ، دیکھیں حیران کن ویڈیو
تلنگانہ (قومی ترجمان ) سوشل نیٹ ورک ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئر کیا ہے جس میں برقعے سے موتیوں کو ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔حیدرآباد میں کسٹم حکام نے انتہائی شاطر سمگلر کی غیرقانونی طریقے سے سونا منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔مسافر نے 18 لاکھ روپے کی مالیت کے سونے کو برقعے میں سلائی کیے گئے موتیوں میں چھپایا گیا تھا ۔
حکام کے مطابق مذکورہ مسافر دبئی سے تلنگانہ پہنچا تھا جس کا ارادہ 350 گرام سونے کو ملک میں سمگلنگ کرنا تھا ۔ حیرت انگیز یہ ہے کہ سونا سیکڑوں موتیوں میں مہارت سے چھپایا گیا تھا جو برقعے پر سل دئے گئے تھے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں
بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ
واضح رہے کہ حیدرآباد کسٹمز کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو برقعے سے موتیوں کو ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ کسٹمز محکمہ نے ملزم کے خلاف 18 لاکھ روپے مالیت کے سونے کی سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جس کا وزن 350 کلوگرام تھا ۔ اس خبر سے متعلق فوٹیج کو سوشل میڈیا پر 6000 سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!