فوقانیہ، مولوی امتحانات 2023 کا پروگرام جاری ، یہاں دیکھیں امتحان کب اور کس وقت سے شروع ہوگا اور کب ہوگا ختم
فوقانیہ، مولوی امتحانات 2023 کا پروگرام جاری
پٹنہ (قومی ترجمان) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے درجہ فوقانیہ اور مولوی کے امتحانات کا شیڈول و پروگرام جاری کرتے ہوئے چند ایک رہنما اور ضروری ہدایات جاری کیں ہیں ۔فوقانیہ، مولوی امتحانات 2023 جولائی کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو رہا ہے ۔دو نشستوں میں امتحانات ہونے ہیں ۔پہلی نشست 8 بجے 45 منٹ سے 12 بجے دن تک، دوسری نشست 1 بجے 45 منٹ سے شام 5 بجے تک ۔امتحانات کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا وہیں 15 جولائی کو یہ اختتام پذیر ہوگا۔
امتحان سے متعلق ضروری ہدایات:۔
1) ۔ درجہ فوقانیہ کے سبھی موضوعات یکساں ہیں، پہلی مرتبہ اختیاری مضمون کی گنجائش نہیں ہے۔
2)۔ مولوی کے امتحان میں پہلی مرتبہ چار فیکلٹی جیسے (مولوی آرٹس، مولوی سائنس، مولوی کامرس اور مولوی اسلامیات ) شامل ہیں ۔
3) ۔ مولوی آرٹس میں پانچ اختیاری موضوعات ہیں جس میں سے کسی تین موضوع کا امتحان ایک امیدوار دیں گے جو 300 نمبرات پر مشتمل ہوں گے ۔
4) – پانچ کل اختیاری موضوعات کا امتحان پانچ نشست میں لئے جائیں گے جن امیدواروں نے جو اختیاری تین موضوعات کا Option لیا ہے اس کا امتحان جس دن ہے اسی دن اپنے پرچہ کا امتحان دیں گے ۔
5) – مولوی فیکلیز مولوی آرٹس، سائنس، کامرس اور اسلامیات سے متعلق طلباء طالبات دوران امتحان جوابی کاپی پر درج فیکلٹی کے کالم میں موضوع کے ساتھ ساتھ فیکلٹی بھی درج کریں۔
6 – بندی انگریزی اور فاری زبان میں سے کسی ایک تحب زبان کے امتحان میں شریک ہو کر امید وار کو امتحان دینے کا اختیار ہوگا لیکن تینوں زبان کے امتحانات ایک ساتھ ہوں گے اور امتحان دہندگان اپنے منتخب موضوع (Subject) کے مطابق امتحان دیں گے ۔
7- مولوی سائنس میں صرف حیاتیات یا حساب (Biology/Math) دونوں امتحان ایک ساتھ ہوں گے۔ امیدوار منتخب موضوع کے اعتبار سے امتحان دیں گے۔
8) ۔ اسی طرح مولوی کامرس میں بھی ایک اختیاری پیپر ہے معاشیات یا انٹر پرینیورشپ لیکن مولوی اسلامیات میں زبان کے انتخاب کے علاوہ بھی موضوعات الگ نوعیت کے ہیں زبان کے علاوہ سبھی الگ معیاری موضوعات ہیں ۔
فوقانیہ، مولوی امتحانات 2023 کا پروگرام دیکھیں
9) ۔ عملی امتحانات مولوی آرٹس میں صرف Home Science صرف لڑکیوں کیلئے ) (30+70) مولوی سائنس میں عملی فرکس (30+70) کیمسٹری ( 30 +70) اور حیاتیات (Biology) (70+30) عملی و نظریاتی Theory and Practical ) امتحان ہوں گے ۔ مولوی کامرس اور مولوی اسلامیات عملی امتحانات سے مبرا ہیں۔ یعنی عملی امتحان ( Practical Exam) بھی نہیں ہے ۔
ضروری ہدایات : فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2023 کی پہلی نشست کا آغاز 08:45 بجے صبح سے 12:00 بجے دن تک اور دوسری نشست 01:45 سے 05:00 بجے شام تک شروعات کے پندرہ منٹ اضافی وقت امتحان دہندگان سوالات کے مطالعہ اور ذہن نشیں و سمجھنے کے لئے مختص کیا گیا ہے۔