7 اور 8 نومبر 2021کو اردو بھون پٹنہ میں منعقدہ پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں
ضلع اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن ویشالی کے صدر ماسٹر محمد عظیم الدین انصاری اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر ذاکر حسین نے پریس بیان جاری کر ویشالی ضلع کے اردو اساتذہ کرام نیز دانشوران،ومحبان اردو سے پر زور گزارش کی ہے کہ بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسو سی ایشن کے زیراہتمام آۓندہ 7/8نومبر 2021کو اردو بھون پٹنہ میں منعقدہ پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔جناب انصاری اور ڈاکٹر ذاکر حسین نے آگے کہا ہے کہ ریاستی سطح کے اردو سے متعلق پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ریاست بہار میں اردو کے تعلق سے کئ طرح کی پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ان لوگوں نے مزید کہا کہ مزکورہ اس پروگرام میں وزیر تعلیم سمیت کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔تمام اردو اساتذہ اور محبان اردو،اردو آبادی سے گزارش کی ہے کہ اس پروگرام میں شریک ہو کر اپنی بیداری کا ثبوت پیش کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر اردو کے تعلق سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ان لوگوں نے منعقدہ 7/8نومبر کی پروگرام کو کامیاب بنانے کی اردو آبادی سے پر زور اپیل کی ہے۔