بہار ،27 فروری – یوکرین میں پھنسے بہاریوں کی مدد کے لیے حکومت بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک ہیلپ لائن نمبر اور ای میل جاری کیا گیا ہے۔ معلوم ہو کہ متعلقہ افراد موبائل نمبر/ ٹول فری نمبر یا ای میل کے ذریعے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر حکام یوکرین میں پھنسے بہار کے لوگوں کی ہر طرح کی مدد کے لیے وزارت خارجہ سے رابطے میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوکرین میں موجودہ بحرانی صورتحال کے پیش نظر ریاستی حکومت یوکرین کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے طلباء اور بہار کے تمام باشندوں کی بحفاظت واپسی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مسلمانوں سے چھین لیا جانا چاہیے ووٹ کا حق: بی جے پی ایم ایل اے کا متنازعہ بیان
۔Realme Narzo 50 بھارت میں ہوا لانچ ۔ جانیے اس کے بارے میں سب کچھ
تمام ضلعی افسران کو مقامی سطح پر ایسے خاندانوں سے رابطہ کرنے اور انہیں ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یہاں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری سنجے کمار اگروال نے کہا کہ وزارت خارجہ اور حکومت بہار کے مقامی کمشنر کے ذریعے پھنسے ہوئے لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایات پر مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور کنٹرول روم میں 24 گھنٹے ڈیپوٹیشن کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چار دنوں سے بہار کی مقامی کمشنر پلکا ساہنی وزارت خارجہ کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں