اہم خبریںمضامین

بےحیائی مہذب معاشرہ کےلیے خطرناک ہے۔قمر مصباحی

  • مسلمان ایسے تہوار کا بائیکاٹ کریں،والدین بھی اپنی اولاد پر رکھیں خاص نظر
  • یومِ عُشاق یا اس طرح کے دیگر فحش تہوار میں کسی طرح سے حصہ نہ لیں، اپنی اولاد کو بھی ترغیب دیں

مہذب معاشرہ کے لیے بے حیائی بہت ہی خطرناک ہے جس پر قابو پانا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے اگر اس ضمن میں ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو زندگی کے ہر موڑ پر ہمیں رسوائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیے وقت رہتے ہوئے ہمیں بےحیائی پر مبنی تہوار ویلنٹائن ڈے کی حقیقت کو آشکارا کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی نے سنیچر کو نامہ نگاروں سے اپنے خاص گفتگو کے دوران کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

مزید انہوں نے یومِ عُشاق کی فحاشی اور بےحیائیوں کو اجاگر کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے فحش تہوار میں کسی طرح سے حصہ نہ لیں۔اس طرح کے تہواروں کے لیے سوشل میڈیا اور بھی خطرناک ہے اس لیے ایسی تاریخوں پر والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی اولاد پر خاص نظر رکھیں تاکہ ان کی اولاد ایسے خبیث اور لعنتی تہواروں سے بچ سکیں۔قمر مصباحی نے کہا کہ تہوار بنادی طور پر کسی بھی معاشرہ کی ثقافت کی امین ہوتا ہے جو اس کی سوچ وفکر کی عکاسی کرتا ہے درحقیقت یومِ عُشاق دغا،جھوٹ اور فریب پر مبنی تہوار ہے جس کا منانا محبت کو نیلام کرنے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو چاہیے کہ اس دن کا کھل کر بائیکاٹ کریں،کیوں کہ یہ تہوار غیر اسلامی کے ساتھ ساتھ فحاشی اور بےشرمی پر مبنی ہے جو مسلمانوں میں فحاشی کو عام کرنے کی یہودی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ

انہوں نے کہا یہ تہوار ایک یہودی شخص ویلنٹائن کی یاد میں منایا جاتا ہے جو بغیر شادی کے مردو عورت کے ناجائز تعلقات کو جائز سمجھتا تھا جس پر اسے1488عیسوی کو پھانسی دے دی گئی تھی اس کے بعد اس کی پیروی کرنے والوں نے اس کی یاد میں ہرسال ویلنٹائن ڈے منانا شروع کردیا ہے ۔قمر مصباحی نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ اب مسلمان لڑکے لڑکیاں بھی اس بےحیا اور بےشرم تہوار کو منانے میں فخر محسوس کررہے ہیں جو افسوسناک ہے۔

انہوں نے آگے کہا کہ ہر سال 14فروری کو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آپس میں پھولوں کے تحائف سے محبت کا اظہار کرتے ہیں پھر یہیں سے شریعت اسلامیہ کے احکام کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ہمارے مذہب اسلام میں بےشمار تہوار ہیں جو ہمارے لیے حقیقی خوشی کا پیغام لے کر آیا ہے جس کو منا کر ہر مسلمان فخر محسوس کرتا ہے۔

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button