بحالی کے لئے انتظار کر رہے اساتذہ کے لیے خوشخبری، وزیر تعلیم نے دی اہم معلومات
وزیر تعلیم کے مطابق کونسلنگ کے دوران کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے گا
پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت جاری اساتذہ کی منصوبہ بندی بندی کا عمل رہے گا جاری : وزیر تعلیم
بہار : 11 /جنوری (قومی ترجمان بیورو) کورونا انفیکشن کے تیزی سے پھیلنے کے باوجود حکومت نے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت ایلیمنٹری ، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اساتذہ کی بحالی کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
- (بلاعنوان)
- (بلاعنوان)
- ختم تراویح چڑھا ہوا دریا ہے یا رکا ہوا تالاب : ظفر امام
- بندے کی اللہ سے محبت کا امتحان ہے قربانی : مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی
- ۔16GB ریم کے ساتھ Infinix InBook X2 Plus لیپ ٹاپ، 10 گھنٹے بیٹری بیک اپ بھارت میں لانچ ، جانیں قیمت
وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے کہا کہ حکومت نے اساتذہ کی منصوبہ بندی کے عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت جاری اساتذہ کی منصوبہ بندی کے عمل کو روکا نہیں جائے گا ۔ کورونا انفیکشن کی صورتحال اگر یونہی برقرار رہی تو مقررہ وقت پر اساتذہ کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ لیکن اگر کورونا انفیکشن کی صورتحال مزید ؛خراب ہوئی تو ہم منصوبہ بندی کے عمل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں ۔
وزیر تعلیم کے فیصلے کے بعد ریاست کی 1368 ایلیمنٹری ٹیچر پلانگ یونٹس کے 12,495 آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کی کو نسلنگ 17 سے 28 جنوری تک ہو گی ۔ وزیر تعلیم کے مطابق کونسلنگ کے دوران کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ کسی بھی بے ضابطگی کی شکایت کی صورت میں کو نسلنگ منسوخ کر دی جائے گی ۔ تمام پلانگ یونٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طے شدہ شیڈول سے جنوری میں کونسلنگ مکمل کریں ۔ 25 فروری کو تمام نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کو ایک ساتھ تقرری نامہ دے دیا جائے گا ۔