اہم خبریں

گوپال پور میں دھونس ندی کا مہاراجی پشتہ 20 فٹ تک ٹوٹا

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) کمتول ہوکر گزر رہی ادھوارہ گروپ کی دھونس ندی کی آبی سطح میں 3 چار دنوں سے جاری اضافہ سے کمتول تھانہ حلقہ کے کئی گاؤں سیلاب کی زد میں ہے ۔اس دوران گوپال پور ریلوے گمتی سے جنوب دھونس ندی کا مہاراجی پشتہ 20 فٹ تک ٹوٹ جانے سے کئی گاوں زیر آب ہوگئے ہیں اور سیلاب کا پانی تیزی سے نئے علاقوں میں پھیلنا جاری ہے جس کے سبب نچلے علاقوں کی آبادی بری طرح متاثر ہوگئی ہے جس سے لوگ اونچے اور محفوظ مقامات تک منتقل ہورہے ہیں۔حالانکہ انتظامی افسران نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے باندھ کی مرمتی کا کام شروع کر دیا ہے جو دیر شام تک جاری رہا ۔ذرائع کے مطابق کمتول تھانہ حلقہ کے تحت کیوٹی بلاک کے مادھو پٹی پنچایت میں گوپال پور ریلوے گمٹی کے جنوب رام صورت پانڈے کے باغیچہ کے پاس سنیچر کی صبح 4 بجے دھونس ندی کا باندھ 20 فٹ میں ٹوٹ گیا جس کے سبب مادھو پٹی پنچایت کے کئی گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے۔جیسے ہی باندھ ٹوٹنے کی خبر سامنے آئی کیوٹی بلاک کے سی او گنیس جھا بی ڈی او مہتاب عالم ، ایس ڈی فلڈ ڈویزن او اپیندر ناتھ رائے اور جے ای ببلو کمار موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے پشتے کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button