مضامین

کامیابی کا کوئی راز نہیں!

یہ منصوبہ بندی ،سخت محنت اور ناکامی سےسیکھنے کا نتیجہ ہے

ازقلم : حُسین قریشی

دنیا کا ہر انسان اپنے شعبے میں ، اپنے کام میں اور تعلیم میں کامیاب ہونا چاہتا ہیں۔ کامیابی کے حصول کے لئے ہی وہ محنت اورجدوجہد کرتے ہیں۔ لیکن کامیابی انھیں ملتی ہے جو صحیح راستے پر محنت کرتے ہیں۔ جو لوگ صد فیصد درست علم حاصل کرتے ہیں اور اس پر مؤثرعمل کرتے ہیں۔ اسکے برعکس نیم علم خطرۂ جان ہوتا ہے۔ نامکمل علم یا غلط معلومات ہماری محنت ،روپیہ پیشہ اور وقت کو برباد کر سکتی ہیں۔ اس لئے انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے نصب العین کو بخوبی سمجھتے ہوئے اسکی مفید معلومات حاصل کریں۔

            کسی بھی کامیابی کا کوئی راز نہیں ہوتا ہے۔ یا کامیاب ہونے کے لئے جادوئی لکڑی نہیں ہوتی ہے اور کامیاب کے حصول کا کوئی شارٹ کٹ بھی نہیں ہوتا ہے۔ میرے خیال سے ” کامیابی تو منصوبہ بندی، سخت محنت کرنے اور غلطیوں سے سیکھنے کا نتیجہ ہے۔” 
Success have no secret,it is result of Planing,Hard Working & Learn from failure
ہم سب سے پہلے اپنا مقصد طے کریں۔ کہ مجھے کس مقام کو حاصل کرنا ہے۔ مجھے کہاں تک جانا ہے۔ اپنے پسندیدہ کیرئیر کا انتخاب کرلیجیے۔ جب ہمارا نصب العین طے ہوجائے تو اب ہمیں منزلِ مقصود تک پہنچنے کے لئے منصوبہ تیار کرنا ہے۔ منصوبہ تیار کرتے وقت ہمیں معلومات، وسائل و لوازمات، مددگار افراد،وقت اور روپیہ پیسہ، ان عنوانات کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔ مجھے کون کون سی معلومات جمع کرنا ہے؟ یہ علم  مجھے کہاں کہاں سے حاصل ہوسکتا ہے؟ صحیح علم اُن افراد کے پاس ملے گا جو اس کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔ یا پھر ان لوگوں نے اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسکے بعد درکار ضروری وسائل لوازمات کی فہرست بنائیں۔  مجھے کن کن اور کون کونسے لوگوں کی مدد درکار ہوگی اور وہ افراد کہاں ملےگے؟ ان باتوں کو نوٹ کرلے۔ میں کتنا وقت یا کونسے دن یہ کام کرسکتا ہوں۔ اسے بھی منصوبے میں شامل کرلیں۔ اہم و ضروری بات مجھے اس کام کے لئے وسائل یا دیگر کاموں کو انجام دینے کیلئے کتنے روپیوں کی ضرورت پڑےگی۔ میں یہ رقم کہاں سے حاصل کرونگا۔ اس میں آنے والی مشکلات ،دشواریاں اور پریشانیوں کی نشاندہی بھی کرلے۔ ان تمام باتوں پر غور کرتے ہوئے لائحہَ عمل بنائیں۔

       کامیابی حاصل کرنے کا دوسرا نکتہ ہے۔ طے شدہ منصوبے پر عمل کرے۔ ہر چھوٹی چھوٹی بات کو اہمیت دیں۔ اسکے لئے "سخت محنت” کریں۔ سستی و کاہلی کو بالائے طاق رکھے۔ محنت کی سمت کا جائزہ لیتے رہے کو برابر کام ہو رہا ہے یا نہیں۔ ہم نے جو وقت منصوبے جس کام کیلئے طے کیا ہے۔ وہ کام اسی وقت کسی بھی حال میں مکمل کریں۔

          کامیاب بننے کا تیسرا نہایت ہی اہم جز "غلطیوں سے سیکھنا ” ہے۔ اگر ہمیں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ تو ہمیں منصوبہ بندی کے مطابق ہی کام کرنا ہوگا۔ اس دوران وقتاً فوقتاً معائنہ و مشاہدہ اور محاسبہ کرتے رہنا ہے۔ کہاں ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ ہم اس کام کو کیوں مکمل نہیں کر سکے۔ کہاں پر کونسی غلطی ہوئی ہے۔ اسے نوٹ کرے۔ دوبارہ پورے جوش وخروش کے ساتھ کام کی ابتداء کریں۔  یہ عمل تب تک جاری رکھنا ہوگا۔ جب تک ہم اپنی منزل پر قدم نہ رکھ لے۔  یاد رکھئے۔ کامیابی حاصل کرنے کے مثلث کے تینوں اجزاء  منصوبہ بندی ، سخت محنت اور غلطیوں سے سیکھنا- یہ ایک دوسرے سے منسلک و وابستہ ہے۔ منصوبہ بنا- سخت محنت کی- غلطی سے سیکھا‌۔ کامیابی نہیں ملی۔ اب دوبارہ غلطیوں کو دور کرکے منصوبہ بنائیں بھر سخت محنت کریں پھر اگر دوبارہ کچھ غلطیاں ہوتو پھر سے یہ مثلث کی شروعات ہوگی۔

   کامیابی کا یہ مثلث ہر کسی لئے مفید و کارآمد ہے۔ چاہے طالب علم ہو۔ چاہے تاجر ہو، ملازم ہو، مرد و عورت ،انیر و غریب ہر کوئی اس سے کامیاب بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button