وزیر تعلیم کے اسمبلی حلقہ سے برآمد ہوا انگریزی شراب کے 180 کارٹون
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی وزیر تعلیم و سرائے رنجن اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے وجے کمار چودھری کے اسمبلی حلقہ سے انگریزی شراب کے 180 کارٹون شراب برآمد ہوئی ہے،جس کے بعد سے سیاست کے بازار گرم ہیں،دیگر مخالف پارٹی کے رہنما کہ رہے ہیں وزیر تعلیم و سرائے رنجن کے ایم ایل اے وجے کمار چودھری نے کہا تھا کہ دم ہے تو دو پیگ مارکر باہر نکلئے تب پتا چل جائے گا کہ بہار میں شراب بندی ہے یا نہیں،اب وزیر تعلیم بتلائیں کہ انہیں کے اسمبلی حلقہ سے انگریزی شراب برآمد ہو رہی ہیں یہ کیا ہیں،کیا وزیر تعلیم اب بھی کہیں گے کہ شراب بندی ہے کہ نہیں،واضح ہوکہ سرائے تھانہ حلقہ کے میاری پنچایت حلقہ کے رہوآباہا کے قریب ایک کھیت سے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مقامی پولیس نے 180 کارٹون انگریزی شراب برآمد کیا ہے،اس ضمن میں تھانہ انچارج نے کہا کہ خفیہ معلومات فراہم ہوئ تھی کہ مذکورہ جگہ پر شراب کا کاروبار کیا جارہا ہے ،اسکے بعد ایک کمیٹی تشکیل دیکر چھاپے ماری کی گئی جس میں ایک سو اسی کارٹون انگریزی شراب برآمد ہوا پولیس شراب کاروباری کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے ماری کر رہی ہے بہت جلد مجرم پولیس کے قبضے میں ہونگی